?️
سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اس ملک کی ریپبلک پارٹی کے اراکین پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک بھر میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے سی این این کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ملک بھر میں ریپبلکن ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، ووٹ کو دبا رہے ہیں ، ہماری جمہوریت کی سب سے اہم چیز ووٹ کے تقدس کو نظرانداز کررہے ہیں ،ہم اس صورتحال کو برداشت نہیں کرسکتے ہیں، انہوں نے ٹرمپ کے محکمہ انصاف کے بارے میں تازہ ترین انکشافات کو امریکی معاصر تاریخ کے صدارتی اقتدار کے سب سے بڑے غلط استعمال سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا محکمہ انصاف رچرڈ نکسن سے بھی آگے بڑھ گیاہے کیونکہ یہ قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کے بارے میں ہے،پیلوسی نے کہا کہ کم از کم سابق اٹارنی جرنیلوں ولیم بار اور جیف سیشن کو کانگریس میں بلایا جانا چاہئے تاکہ جو کچھ ہوا ہے وہ اس کے بارے میں وضاحت دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران اورجو بائیڈن کی صدارت کے آغاز میں سی این این اور واشنگٹن پوسٹ کے رپورٹرز کے ٹیلیفون اور ڈیجیٹل گفتگو کی اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد حالیہ ہفتوں میں امریکی محکمہ انصاف پرتنقید بڑھ گئی ہے، بی بی سی کے مطابق شائع شدہ اطلاعات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے نیو یارک ٹائمز کے ایگزیکٹوز کے انسپکٹروں کو اخبار کے چار رپورٹرز کے ای میل مواد تک رسائی سے روکنے کے لئے عدالت میں قانونی کاروائی کے انکشاف کرنے کے لیے منع کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
حماس ایک لافانی خیال
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:بدھ کی شام ایک تقریر میں اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی
نومبر
اسرائیلی میڈیا نے نفتالی بینیٹ کے فون کی ہیکنگ کی خبر کیسے دی؟
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے موبائل فون میں سائبری
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل کے جنگ کے بعد غزہ کے بارے میں مذاکرات
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ Axios نے امریکی حکام کے حوالے سے خبر
دسمبر
نیویارک ٹائمز: اسرائیل نے امریکی حکام کی جاسوسی کر کے “ریڈ لائن” عبور کر لی ہے
?️ 7 جون 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی
جون
باب المندب میں صیہونیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں: منگل کی صبح خبری ذرائع نے جنوبی یمن کے آبنائے
دسمبر
افغان طالبان کا امن معاہدے کے متعلق اہم بیان
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں تیزی
جولائی
سپریم جوڈیشل کونسل کی شکایت گزارکو جج کے خلاف الزامات پر بیانِ حلفی دینےکی ہدایت
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور میں مقیم ایک
مارچ
نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں کے ہاتھوں140 عام شہریوں کا قتل عام
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی نائیجیریا میں مسلح دہشتگردوں نےمتعدد گاؤں پر حملے کرکے ایک
جنوری