?️
سچ خبریں:پینٹاگون نے امریکی کانگریس کو پیش کی جانے والی اپنی ایک رپورٹ میں امریکی انتہا پسندوں کے زریعہ فوجی اراکین کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوششوں کے بارے میں خبردار کیا۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق حالیہ برسوں میں فوج میں بڑھتی ہوئی داخلی انتہا پسندی تشویش کا باعث ہوئی ہے، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے فوج کے متعدد سابق اور موجودہ ممبروں پر 6 جنوری کی بغاوت میں حصہ لینے اور امریکی کانگریس پر حملے کا الزام عائد کرنے کے بعد یہ ایک بڑا مسئلہ بن گیا ، جسے اے ایف پی آئی نے اندرونی دہشت گردی قرار دیا،کانگریس کی درخواست پر تیار کی جانے والی اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے ممبران کو ان گروہوں کی طرف سے بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ فوج کی موجودگی ان گروہوں کے اہداف کو جائز قرار دیتی ہے اور حملوں کی ان کی صلاحیت کو بڑھا دیتی ہے، رپورٹ میں فوج کے ممبروں کے ذریعہ انتہا پسندانہ رابطوں کی مثالوں کا حوالہ دیا گیا ہے ، لیکن یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ فوج کے کتنے موجودہ یا سابق ممبران کو سفید فاموں کی بالادستی نظریہ سے منسوب کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج کے کچھ ارکان نے حقیقت میں پوری نو نازی تحریک کی بنیاد رکھی۔ جیسے ہی 4 مارچ (14 مارچ) کی آخری تاریخ قریب آرہی ہےجس کے بارے میں انتہا پسند دائیں بازو کے گروپ کا خیال ہے کہ اس دن ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر ریاستہائے متحدہ کےصدر بنیں گے ، امریکی نیشنل گارڈ کے 5،000 ارکان واشنگٹن میں ڈی سی میں واقع امریکی کانگریس کے نزدیک الرٹ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کیو-انان ایک وسیع اور بے بنیاد سازش کا نظریہ ہے جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ شیطانی اشرافیہ کے ساتھ لڑ رہے ہیں جو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں اور حکومت ، بازار اور میڈیا میں گھس چکے ہیں، اس تحریک کے پیروکاروں کا ماننا ہے کہ یہ جدوجہد آخرکار رنگ لائے گی اور اس دن ہلیری کلنٹن جیسے لوگوں کو گرفتار کرکے پھانسی پر چڑھا دیا جائے گا،واضح رہے کہ امریکی کانگریس کی پولیس نے 4900 امریکی نیشنل گارڈ اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے حامیوں پر 6 جنوری کو ہونے والے حملے کی دوبارہ تکرار کو روکنے کے لئے کم از کم 12 مارچ تک دارالحکومت میں ہی رہیں۔


مشہور خبریں۔
دو سال سے بھی کم عرصے میں ٹرمپ کی ناکامیوں سے بھرا سیاسی ریکارڈ؛ فرانسیسی اخبار کا تجزیہ
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی مونڈے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری صدارتی مدت
اگست
فلسیطنیوں کا قتل عام ٹرمپ انتظامیہ کا شاہکار
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غزہ میں جنگ
اپریل
نیتن یاہو سے سارہ کی طلاق کی خبریں
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنی انفارمیشن ویب سائٹ پر ایف ایم
جنوری
امریکہ نے اسرائیل پر داغے جانے والے ایرانی میزائلوں میں سے ایک بھی نہیں روکا: سیانان
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:سیانان کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ
جون
اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان
?️ 3 اکتوبر 2025اسرائیلی دباؤ کو کبھی قبول نہیں کریں گے:صمود فلوٹیلا کے ترجمان عالمی
اکتوبر
ایران کے خلاف نئی جنگ میں سرخ بالوں والے صدر کی تین بڑی ناکامیاں: صہیونی تجزیہ کار
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار میں شائع ہونے والے تجزیہ میں دعویٰ کیا گیا
مئی
پاکستان نے بائیڈن حکومت کے سامنے ایک نئی لکیر کھینچ دی
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی سکیورٹی اور انٹیلی جنس وفد کے حالیہ
اگست
امریکہ بہت زیادہ فوجی اخراجات اور گرتے ہوئے سماجی بجٹ والا ملک
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن اخبار ڈائی سائٹ نے امریکہ میں سماجی پروگراموں کے بجائے
دسمبر