🗓️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یوکرین کے دارالحکومت کا دورہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ کیف سے متعلق وائٹ ہاؤس کے وعدوں اور یوکرینی حکام کی امیدوں کے باوجود اب کہا جا رہا ہے کہ یہ دورہ ایجنڈے سے باہر ہوچکا ہے، امریکی اخبار پولیٹیکو نے وائٹ ہاؤس کے متعدد عہدیداروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ بائیڈن سکیورٹی وجوہات کی بنا پر یوکرین کے دارالحکومت کا سفر کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
امریکی حکام نے پولیٹیکو کو بتایا کہ فی الحال بائیڈن کا کیف جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے جس کی بڑی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں، یاد رہے کہ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ اس سے قبل نومبر کے اوائل میں وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان ایک غیر اعلانیہ دورے پر کیف گئے تھے جہاں انہوں نے یوکرینی حکام سے ملاقات اور مشاورت کی۔
اس سے قبل سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملنے کیف گئے تھے جنہیں روس کی جانب سے شہر پر اسی وقت راکٹوں کی بارش شروع ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے زیر زمین پناہ گاہ میں گزارنے پڑے،دوسری جانب یوکرین کو مغرب کی ہمہ جہت حمایت اور روس کے خلاف ان کے دباؤ میں شدت کے تسلسل میں حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ انگلینڈ نے یوکرین کو گائیڈڈ میزائل فراہم کیے ہیں۔
برطانوی وزارت دفاع نے کہا کہ امدادی پیکیج کے حصے کے طور پر، لندن نے یوکرین کی مسلح افواج کو بریمسٹون 2 میزائل اور ایک گائیڈڈ میزائل فراہم کیا ہے جبکہ اس سے پہلے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل ڈیفنس سسٹم بھیجنے کے امکانات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی استقامت نے شرم الشیخ اجلاس کی مذمت کی
🗓️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے مصر میں
مارچ
ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ
🗓️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم
جنوری
بھارت نے پاکستان آنے والا دریائے چناب کا پانی روک دیا، جہلم میں بھی کمی کا خدشہ
🗓️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی
مئی
چیف جسٹس گلزار احمد نے چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا
🗓️ 27 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) جسٹس گلزاراحمد نے ریٹائرمنٹ سے قبل ہی چیف جسٹس
جنوری
ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر
ستمبر
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظرثانی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے
🗓️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے
جنوری
نیتن یاہو کی رہائش گاہ کی طرف ہزاروں صیہونیوں کا مظاہرہ
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز 30 ہزار سے زائد صیہونیوں نے مقبوضہ بیت
نومبر
ووٹ کی دوبارہ گنتی میں بھی ن لیگ کو شکست ہو گئی
🗓️ 9 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) این اے 249 ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ
مئی