?️
سچ خبریں:امریکہ میں ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم کی حمایت میں ایران کے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے ویانا مذاکرات کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی ہفت نامہ نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی حمایت میں 43 ری پبلیکن سینیٹرز نےامریکی صدر سے ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جاری مذاکرات کو روکنے کا مطالبہ کیا،رپورٹ کے مطابق فلوریڈا کے سینیٹرمارکو روبیو نے 43 ری پبلیکن سینیٹرز کے ایک گروپ کی قیادت کی ہے جنھوں نے بائیڈن انتظامیہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں حالیہ تناؤ پر ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے،نیوز ویک نے لکھا ہے کہ ان ریپبلکن سینیٹرز نے گذشتہ روز (بدھ کو) بائیڈن کو ایک خط بھیجا تھا جس میں اسلامی جمہوریہ کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ان ریپبلکن سینیٹرز نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ مظالم کی حمایت کرتے ہوئے ایران پر حماس کے مزاحمتی گروپوں کی سرپرستی کرنے کا الزام عائد کیا،اس خط میں کہا گیا ہے کہ پچھلے دو دنوں میں غزہ میں ایرانی مالی اعانت سے حاصل فلسطینی دہشت گردوں نے اسرائیل پر راکٹ حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے،وہ اسرائیلی شہریوں اور اسرائیلی دارالحکومت یروشلم سمیت شہروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ریپبلکن سینیٹرز نے پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ویانا میں ہونے والے مذاکرات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کا کفیل ہونے کا الزام عائد کیا،خط میں مقبوضہ بیت المقدس میں تناؤ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا گیا کہ حماس کے لئے ایرانی تعاونپریشانی کا باعث ہے جبکہ آپ کی حکومت کے ارکان دنیا میں دہشت گردی کے کفیل ایران کے ساتھ ویانا میں بات چیت کر رہے ہیں۔
ریپبلکن سینیٹرز نے اپنے خط میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی مظالم اور فلسطینی شہریوں کے قتل عام کا ذکر کیے بغیر کہا کہ ہم آپ سے جلد از جلد ایران کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے اور واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں کہ پابندیاں ختم نہیں کی جائیں گی۔
مشہور خبریں۔
26 جون تا 19 اگست: بارشوں، سیلاب سے 707 افراد جاں بحق، 967 زخمی ہوئے
?️ 19 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)
اگست
مریم نواز کی اسلام آباد میں میڈیا ٹاک
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا
ستمبر
انصاراللہ کا انگوٹھا اسرائیل اور امریکہ کی شہ رگ پر
?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر الدین
جنوری
واک ان کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)واک ان کورونا ویکیسنیشن کے حوالے سے حکومت نے
اپریل
Indonesia Among Top 10 Destinations For Chinese Tourists In 2017
?️ 7 ستمبر 2022Strech lining hemline above knee burgundy glossy silk complete hid zip little
ستمبر
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر
یمنیوں نے صیہونیوں کو کتنا معاشی نقصان پہنچایا ہے؟
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: باب المندب کے راستے صیہونی حکومت کے جہازوں کے گزرنے
دسمبر
ہمارے صبر کی بھی ایک حد ہے:حزب اللہ
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر محمود قماطی
فروری