?️
امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مصر جا رہے ہیں
نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سفیر برائے اسرائیل مائیک ہاکابی آئندہ دنوں میں مصر کا باضابطہ دورہ کریں گے تاکہ غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں قاہرہ کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی جا سکے۔ یہ کئی دہائیوں بعد پہلا موقع ہوگا کہ کوئی امریکی سفیر برائے اسرائیل مصر کا سرکاری دورہ کرے گا۔
روسیا الیوم کے مطابق، ہاکابی اپنی اس ملاقات میں مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطفی اور دیگر حکام سے تبادلہ خیال کریں گے۔ تین امریکی اور مشرقِ وسطیٰ کے حکام نے، جنہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیویارک ٹائمز سے گفتگو کی، کہا کہ اس دورے کا مقصد مصر اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ دونوں ممالک امریکا کے اہم اتحادی ہیں اور واشنگٹن سے بڑے پیمانے پر فوجی امداد حاصل کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، حالیہ زمینی حملے کے بعد، جس میں اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو نشانہ بنایا جہاں لاکھوں فلسطینی پناہ گزین تھے، مصر اور اسرائیل کے تعلقات مزید خراب ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب نے مصر کی فوجی سرگرمیوں پر، جو صحرائے سینا میں بڑھ رہی ہیں، امریکا سے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
مصر نے وضاحت کی ہے کہ اس کی افواج کی موجودگی صرف سرحدوں کے دفاع کے لیے ہے اور اسرائیلی الزامات کہ قاہرہ نے 1979 کے امن معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، بے بنیاد ہیں۔
دو دیگر باخبر ذرائع کے مطابق، ان مذاکرات میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران عرب و مسلم رہنماؤں کے سامنے پیش کیے گئے نئے منصوبے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔
اس دوران، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ستمبر 2025 کے اوائل میں اسرائیلی فضائی حملے نے حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا۔ اس حملے میں حماس کے پانچ رہنما اور قطر کے ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس کارروائی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل اس طرح کے اقدامات سے عرب ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد مائیک ہاکابی کو امریکا کا سفیر برائے اسرائیل مقرر کیا تھا۔ ہاکابی کو اسرائیل کا سخت حامی سمجھا جاتا ہے اور ان کا یہ دورہ خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واپڈا میں مستقل افسران کی غیر موجودگی، ادارہ انتظامی بحران اور بیوروکریٹک رکاوٹوں کا شکار
?️ 14 جولائی 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ
جولائی
وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس کاٹیلی فونک رابطہ کیا
?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اورمائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس کاٹیلی
جنوری
مغربی ممالک کا مظلوموں کے حامی اپنے ہی شہریوں کے ساتھ کیا سلوک ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی پولیس نے برلن میں فلسطین کے حامی مظاہرین
اکتوبر
صیہونی بحری جہاز ایک بار پھر یمنی مجاہدین کے پنجوں میں
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمنی فوج نے تین صیہونی بحری جہازوں پر حملے کا
مئی
اسرائیل نے ایلون مسک کو غزہ میں اسٹارلنک کے ذریعے انٹرنیٹ فراہمی کے اعلان پر خبردار کردیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شدید بمباری کے درمیان پورے
اکتوبر
الحشد الشعبی عراق کی خودمختاری اور استحکام کی حامی
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:الحشد الشعبی کے سربراہ نے اس تنطیم کو ملکی امن کی
جولائی
ایران کے بارے میں امریکہ اور صیہونی ریاست میں اختلاف: ایک امریکی عہدیدار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں:ایک امریکی عہدیدار نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کے خلاف
مئی
مراد علی شاہ کی اگر تھوڑی بہت عزت ہوتی تو استعفی دے دیتے
?️ 20 جون 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
جون