?️
سچ خبریں: تاہم ان حملوں کو جنگ کے آغاز کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی محدود نوعیت کی ہے۔
فاکس نیوز کی صحافی جینیفر گریفن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے انہیں بتایا کہ چند لمحات قبل ایران کے بندرگاہ قشم یا بندرعباس پر امریکی فوجی حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم، اہلکار نے یہ بھی تاکید کی کہ اس کارروائی کا مطلب جنگ کا دوبارہ آغاز یا موجودہ جنگ بندی کا خاتمہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ ایران کی ایک تیل کی بندرگاہ پر کیا گیا ہے، اور یہ واقعہ دو روز بعد اس وقت پیش آیا جب ایران نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کی جانب 15 بیلسٹک اور کروز میزائل فائر کیے تھے۔ ایرانی میزائل حملے نے خلیج فارس کی ریاستوں میں غم و غصہ پیدا کیا ہے، کیونکہ پینٹاگون کے حکام نے اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا تھا اور اسے نچلی سطح کا حملہ بتایا تھا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کی تصدیق کرتے ہوئے، جینیفر گریفن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب اور کویت نے اچانک امریکا کو ‘آپریشن فریڈم’ کے لیے اپنی فضائی حدود اور اڈوں کے استعمال کی اجازت منسوخ کر دی تھی۔ تاہم، امریکی اہلکار کے مطابق یہ فیصلہ اب تبدیل ہو چکا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی حکام پیر کے روز پینٹاگون کی
جانب سے ایرانی حملوں کو معمولی اور کم اہمیت دکھانے پر شدید برہم تھے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی دفاعی اخراجات میں 18 فیصد اضافے پر متفق ہوگئیں
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن اور اس
مئی
غزہ کے کھنڈرات سے مزاحمت کا معجزہ
?️ 8 اپریل 2025 سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے اس الیکٹرانک
اپریل
غزہ کے لیے ٹرمپ کا منصوبہ؛ ذرائع ابلاغ کی تشہیر سے لے کر شرائط اور نفاذ کے طریقہ کار میں ابہام تک
?️ 1 اکتوبر 2025سچ خبریں: فلسطینیوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے اور اسرائیل کو
اکتوبر
خیبرپختونخواہ حکومت نے محسن نقوی کو وزیراعلیٰ کی جبری گمشدگی کا ذمہ دار قرار دے دیا
?️ 6 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو وزیراعلیٰ
اکتوبر
بائیڈن کی جنگ بندی کی تجویز میں متعدد رکاوٹیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: ایک مصری ماہر نے غزہ میں نئی جنگ بندی کی
جون
تنازعہ کشمیر کا اب تک حل نہ ہونا اقوام متحدہ کے وجود پر ایک بڑا سوالیہ نشان
?️ 24 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں اقوام متحدہ کا دن
اکتوبر
قومی اسمبلی میں عمران خان زندہ باد کے نعرے
?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی غیرموجودگی میں بھی
جون
جنوبی سوڈان میں داخلی جنگ کے نقارے
?️ 20 جنوری 2026سچ خبریں:جنوبی سوڈان میں مخالف گروپوں اور سرکاری فوج کے درمیان نئی
جنوری