امریکہ کا شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کے بہانے سنگاپور کے ٹینکر پر قبضہ

سنگاپور

?️

سچ خبریں:امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے خلاف بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی کے بہانے سنگاپور کے شہری کے 2 ہزار ٹن کے ٹینکر کو ضبط کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس نے بین الاقوامی پابندیوں کی خلاف ورزی اور شمالی کوریا کو تیل کی ترسیل پہنچانے والا 2734 ٹن وزنی ٹینکر قبضے میں لے لیا ہے، امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایک سنگاپور کے شہری کا یہ ٹینکرجو مارچ 2020 میں امریکی حکم کے تحت کمبوڈین حکام کے قبضے میں لیا گیا ہے شمالی کوریا کے بحری جہازوں تک پٹرولیم مصنوعات کی نقل و حمل اور کارگو کو براہ راست نمپو بندرگاہ پر پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

امریکی وزارت انصاف نے اپنے بیان میں کہا کہ اس ٹینکر کے مالک اور آپریٹر کے خلاف ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک کوریا [شمالی کوریا] کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو بے اثر کرنے کی سازش اور منی لانڈرننگ جیسے الزامات زیر غور ہیں۔

اس بیان میں قابل غور نکتہ یہ ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے اس ٹینکر پر قبضے کے ڈیڑھ سال بعد اپنی خاموشی کو کیوں توڑا اور یہ الزامات لگائےہیں! قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے شمالی کوریا کی حکومت پر جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگراموں کو آگے بڑھانے کے بہانے پابندیاں عائد کی ہیں اور یہ پابندیاں اس ملک میں تیل اور دیگر اشیاء کی درآمد کو محدود کرتی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

فیس بک پر ’فرینڈز‘ ٹیب پیش

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر صارفین کو دوستوں

مریم نواز نے پنجاب میں 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دے دی

?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے

امریکہ کا سب سے بڑا معاشی ہتھیار بیکار

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:  فارن افیئرز میگزین نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے

 ایپل نے آئی ایس او15 میں نیا فیچر متعارف کرادیا

?️ 25 ستمبر 2021سلیکان و یلی (سچ خبریں) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی

برطانیہ صیہونی انتہاپسند وزراء کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے؟

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی

یورپی یونین کے بیشتر رکن ممالک صیہونی بستیوں پر تجارتی پابندیوں کے حامی

?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا

یمنیٰ زیدی کا دھیان میک اَپ پر نہیں منظر پر ہوتا ہے، ہمایوں سعید

?️ 16 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے ساتھی اداکارہ یمنیٰ زیدی

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے وقت محدود ہے:امریکہ کا انتباہ

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر ڈورٹی شیا نے کہا کہ ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے