امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی

امریکی فوج

?️

امریکہ نے پہلی بار نائجیریا میں فوجی تعینات کی
امریکی افریقہ کمانڈ کے سربراہ جنرل ڈاگوِن اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے نائجیریا میں ایک محدود تعداد پر مشتمل فوجی دستہ تعینات کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نائجیریا میں امریکی فوج کی براہِ راست موجودگی کی سرکاری طور پر تصدیق کی ہو۔
جنرل اینڈرسن کے مطابق یہ تعیناتی دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے معاہدے کے تحت کی گئی ہے، جس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔ تاہم تعینات فوجیوں کی تعداد اور ان کے فرائض کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دستہ نائجیریا کو خصوصی صلاحیتیں فراہم کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق یہ اقدام دسمبر 2025 سے جاری مشترکہ کارروائیوں کے بعد سامنے آیا، جن کے نتیجے میں شمالی نائجیریا کی متعدد ریاستوں میں دہشت گرد حملوں کے منصوبے ناکام بنائے گئے۔
نائجیریا کی وزارت خارجہ نے بھی اس سٹریٹجک تعاون کی تصدیق کی ہے، جس میں انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور دیگر حفاظتی معاونت شامل ہے۔ ان کارروائیوں کا مرکزی ہدف دہشت گرد تنظیمیں بوکو حرام اور داعش مغربی افریقہ ہیں۔
واضح رہے کہ بوکو حرام نے 2009 میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں، جو بعد ازاں ہمسایہ ممالک تک پھیل گئیں۔ اگرچہ 2015 میں اس کے خلاف کچھ کامیابیاں حاصل ہوئیں، تاہم نائجیریا اب بھی دہشت گردی سے شدید متاثر ہے اور حالیہ برسوں میں حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نائجیریا گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار ہے، جس کے نتیجے میں جھیل چاڈ کے علاقے میں ہزاروں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

گورنر خیبر پختونخوا کی حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپلائی پر مبینہ پابندی کی مذمت

?️ 11 ستمبر 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حکومت پنجاب

عثمان بزدارکا اہم قدم،پنجاب بھرمیں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

?️ 12 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ پنجاب

صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے

آبنائے ہرمز کو فوجی طاقت سے کھولنا مشکل ہے: سابق امریکی وزیر جنگ

?️ 24 مارچ 2026سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر جنگ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی

لبنان کے ساتھ معاہدے میں فتح کے آثار نظر نہیں آتے: اسرائیل

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں: تل ابیب یونیورسٹی کے موشہ دیان ریسرچ سینٹر کے سینئر

این سی او سی نے ویکسین نہ لگوانے والوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

?️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں اگرچہ کورونا ویکسین کی 8 کروڑ

ہانیہ عامر کا تکلیف دینے والوں کا پیچھا چھوڑنے کا مشورہ

?️ 16 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے