?️
سچ خبریں: خبر رساں ادارے رویٹرز نے تصدیق شدہ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں کو صہیونی حکام کی اس بات چیت کی معلومات حاصل تھیں جس میں غزہ پٹی میں فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے پر بحث کی گئی تھی۔
اس رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے گزشتہ سال صہیونی حکام سے ایسی معلومات جمع کی تھیں جس میں اس بات پر غور کیا جا رہا تھا کہ فلسطینی شہریوں کو غزہ کے سرنگوں میں کیسے بھیجا جائے، جن کے بارے میں اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ وہ بارود سے بھری ہو سکتی ہیں۔
رویٹرز کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے آگاہ دو سابق امریکی اہلکاروں نے یہ معلومات وائٹ ہاؤس کو فراہم کی تھیں اور سابق صدر جو بائیڈن کی حکومت کے آخری ہفتوں میں امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ان کا تجزیہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق، بائیڈن انتظامیہ کے اہلکاروں نے ان خبری رپورٹس پر اپنی تشویش کا اظہار پہلے ہی کر دیا تھا جن میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوجی غزہ میں خود کو بچانے کے لیے فلسطینیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، اور اس سے قبل واشنگٹن کی جانب سے اس سلسلے میں مخصوص شواہد جمع کرنے کی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تھی۔
صہیونی ریاست کی فوج کی طرف سے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے متعلق معلومات ان چند معلومات میں سے ایک تھیں جو صدر بائیڈن کی حکومت کے آخری مراحل میں گردش کر رہی تھیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
?️ 25 جولائی 2025 اسرائیل جان بوجھ کر غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ رہا ہے
جولائی
سینیٹ اجلاس: سینیٹر کا امریکا کی پاکستانی اداروں پر پابندی کا معاملہ اٹھانے کا مطالبہ
?️ 19 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) کے
دسمبر
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا
?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے
اپریل
عرفان خان کی اہلیہ نے ایوارڈ شو میں شرکت کیوں نہیں کی؟
?️ 29 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی ورسٹائل اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے
مارچ
صیہونی حکومت کو آنے والے سال میں درپیش 6 بڑے خطرے
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے چھ سنگین چیلنجوں
ستمبر
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
ترکی کے صدر کی مغرب دشمنی پر ترک تجزیہ کار کا اظہار خیال
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک تجزیہ کار کا خیال ہے کہ اردغان نے گزشتہ چند
دسمبر
یمن کی انصار اللہ سلامتی کونسل کی قرارداد ایک سیاسی کھیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ
جنوری