?️
سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا افسر نے القدس میں شہادت طلبانہ آپریشن کی مذمت پر مبنی ترکی اور متحدہ عرب امارات کے اقدام کو فلسطین کے ساتھ غداری قرار دیا۔
فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے میڈیا آفس کے ڈائریکٹر داؤد شہاب نے مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی شہادت طلبانہ کاروائی کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کی حکومتوں کے موقف کی شدید مذمت کی۔
انہوں نے رشیا ٹوڈے ویب سائٹ کو بتایا کہ القدس آپریشن کے حوالے سے ترکی اور متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی جانب سے شائع کردہ مذمتی بیان عرب، اسلامی اور اخلاقی اقدار سے بہت دور ہے نیز فلسطینی عوام اور روزانہ اسرائیلی دہشت گردی سے مارے جانے والے افراد کے ساتھ غداری ہے۔
فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان طارق سلمی نے اپنے بیان میں قدس آپریشن کے سلسلے میں یورپی یونین اور امریکہ کے سفیروں کے موقف پر توجہ دلاتے ہوئے اسے جلد بازی اور دوہرے معیار پر مبنی قرار دیا، بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس آپریشن کے حوالے سے یورپی یونین اور امریکہ کے سفیروں کی جانب سے عجلت میں اپنایا جانے والا موقف فلسطین کے بارے میں ایک بار پھر ان کے دوہرے معیار کو اجاگر کرتا ہے، یہ ایک ایسی پالیسی ہے جو قابض فوج کی دہشت گردی کی وجہ سے فلسطینی عوام کو درپیش روزانہ کی تکلیف اور اذیت پر توجہ نہیں دیتی۔
اس بیان میں زور دیا گیا ہے کہ یہ ممالک اور تنظیمیں خاموش ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر پیش آنے والے ان واقعات کے سامنے اپنی زبانیں بند کیے ہوئے ہیں جو فلسطینی خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں اور درجنوں بے گناہ لوگوں کی جان لیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کے موقف واضح طور پر اقدار کی تباہی اور اسرائیلی دہشت گردی کی حمایت کو ظاہر کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس شریف میں شہادت طلبانہ کارروائی کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم القدس کی عبادت گاہ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہمیں تشویش ہے کہ ان حملوں میں جو حال ہی میں خطے میں شدت اختیار کر گئے ہیں۔ بیت المقدس تشدد کے بھنور میں بدل جائے گا، بیان میں مزید آیا ہے کہ ہم تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عطوان نے صیہونیوں کے خلاف روس کے اقدامات کا ذکر کرتے
مارچ
وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ
دسمبر
2021 میں ہمیں 900 سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے: اردن
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:اردن کے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ
فروری
گوگل کی جانب سے اے آئی ٹولز کی آزمائش
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی
مئی
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، صدر مملکت
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے
مئی
جہانگیرترین کیخلاف کیس قانون کے مطابق چلے گا: شہزاد اکبر
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر
اپریل
امریکی سفارتخانہ یروشلم میں برقرار رکھنا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: حماس
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:حماس نے امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس میں باقی رکھنے
فروری
صیہونی بین الاقوامی تباہی پر آنسو بہانے کے بجائے فلسطین کے خلاف اپنے جرائم کو یاد کریں
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ خارجہ نے منگل کو مقبوضہ مغربی
اپریل