?️
اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان اس وقت اپنی حالیہ تاریخ کے بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور سال 2026 تک ملک میں تقریباً 2 کروڑ 20 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہوگی۔ اقوام متحدہ کے معاون سیکریٹری جنرل برائے انسانی امور تام فلچر نے بدھ کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امدادی بجٹ میں کمی، خواتین کارکنان پر بڑھتی پابندیوں اور شدید خشک سالی نے صورتحال کو مزید نازک بنا دیا ہے۔
فلچر نے بتایا کہ 2026 میں افغانستان کی ضروریات دنیا میں سوڈان اور یمن کے بعد تیسرے نمبر پر ہوں گی۔ ان کے مطابق عالمی ادارے کو 17.5 ملین افراد کی مدد کے لیے 1.7 ارب ڈالر درکار ہیں، جبکہ ہنگامی طور پر 3.9 ملین افراد کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے کم از کم 375.9 ملین ڈالر درکار ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار برس میں پہلی بار افغانستان میں غذائی عدم تحفظ بڑھ کر 1 کروڑ 74 لاکھ افراد تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں بنیادی خدمات پہلے ہی ناکافی تھیں، لیکن پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر وطن واپسی نے صورتحال کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔ صرف 2025 میں 26 لاکھ افغان واپس آئے جبکہ گزشتہ دو برسوں میں یہ تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ واپس آنے والوں میں 60 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، جو ایسے معاشرے میں لوٹ رہے ہیں جہاں خواتین کے لیے تعلیم، روزگار اور بعض جگہوں پر صحت کی سہولیات بھی محدود ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں موجود 25 لاکھ افغانوں میں سے بڑی تعداد حالیہ مہینوں میں قانونی حیثیت کھوچکی ہے، جس سے مزید بڑے پیمانے پر واپسی کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب خشک سالی ملک بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور 34 لاکھ افراد براہِ راست متاثر ہیں، جبکہ زرعی پیداوار کم ہونے سے خوراک کی قلت میں اضافہ ہوا ہے۔
تام فلچر نے اس بات پر بھی شدید تشویش ظاہر کی کہ طالبان کی جانب سے خواتین امدادی کارکنان پر پابندیاں برقرار ہیں۔ ان کے مطابق ستمبر میں افغان خواتین ملازمین کو اقوام متحدہ کے دفاتر میں داخلے سے روک دیا گیا، جبکہ اکتوبر میں اسلامقلعہ بارڈر پر خواتین کارکنان کے کام کرنے پر مزید پابندی لگا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے باعث ہزاروں خواتین اور بچوں کی بنیادی صحت اور حفاظتی خدمات تک رسائی محدود ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کے باعث اس سال کے موسمِ سرما میں تقریباً کوئی بین الاقوامی غذائی امداد تقسیم نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے 2025 کے موسمِ قلتِ خوراک میں صرف 10 لاکھ افراد کو خوراک فراہم کی جا سکی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ گنا کم ہے۔ اسی طرح 305 غذائی مراکز بند ہونے سے 11 لاکھ بچے غذائی علاج سے محروم رہ گئے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوناما کی قائم مقام سربراہ ژورژت گانیون نے بھی افغانستان کی مجموعی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر مسلسل پابندیوں نے ملک کو نہ صرف انسانی بلکہ سماجی اور معاشی بحران میں بھی مبتلا کر دیا ہے۔ ان کے مطابق لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے اور میڈیا کی آزادی بھی شدید طور پر محدود ہے۔
یوناما کے مطابق 2026 میں بھی 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کو انسانی امداد کی ضرورت رہے گی، جبکہ مہاجرین کی مسلسل واپسی اور معاشی مشکلات ملک کو مزید دباؤ کا شکار بنا رہی ہیں۔
ژورژت گانیون نے کہا کہ اگر خواتین کو کام کی اجازت نہ ملی تو افغانستان نہ تو انسانی امداد کو مؤثر طریقے سے وصول کر سکتا ہے اور نہ ہی اپنے معاشی مستقبل کی بنیاد مضبوط کر سکتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ طالبان پر دباؤ بڑھایا جائے تاکہ خواتین پر عائد پابندیاں ختم ہوں اور انسانی امدادی کام معطل نہ ہو۔


مشہور خبریں۔
تحفظات دور ورنہ ناصر باغ پراجیکٹ روک دیا جائے گا: لاہور ہائیکورٹ
?️ 12 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک کیس میں خبردار کیا
دسمبر
جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی
?️ 30 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)
مئی
نیتن یاہو نے اسرائیل کو مکمل شکست دے دی: ایہود بارک
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں فوج اور اس حکومت کی کابینہ
جون
ویکسین کی ساڑھے15 لاکھ خوراکیں لے کر اسلام آباد پہنچ گی ہیں
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ
جون
سدھارتھ شکلا کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
?️ 2 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں)سدھارتھ شکلا کی موت کو ایک ماہ ہوگیا ہے وہ
اکتوبر
نیا پاکستان محبت کا پیغام دے رہا ہے
?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ‘پیغام پاکستان’ کے موضوع پر منعقدہ
جولائی
عبرانی میڈیا: سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسرائیلی نہیں جانتے کہ ان کے راستے میں کیا آ رہا ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیل ابہام کے سمندر میں ڈوب رہا ہے اور جواب
جولائی
اگر کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو تعلیمی ادارے بند کر دیں گے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) این سی اوسی نے کورونا کے زیادہ شرح
جنوری