?️
افریقی یونین کا سوڈان میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ
افریقی یونین کی امن و سلامتی کونسل نے سوڈان میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی اور ملک میں جامع قومی مذاکرات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کونسل نے سوڈان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کی اور ان فریقوں کی نشاندہی کرنے پر زور دیا جو اس تنازع کو ہوا دے رہے ہیں۔
افریقی یونین نے اس بات پر زور دیا کہ سوڈان میں نہ صرف انسانی بنیادوں پر جنگ بندی قائم کی جائے بلکہ مستقل اور ہمہ گیر سیزفائر کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ تمام سیاسی و سماجی قوتوں کی شمولیت سے مذاکرات کا عمل شروع ہو سکے۔
کونسل نے ایک اور بیان میں اسرائیل کی جانب سے "صومالی لینڈ” کو تسلیم کرنے کے اقدام کی بھی مذمت کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ افریقی یونین نے رکن ممالک اور بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کریں۔
واضح رہے کہ سوڈان میں مسلح تصادم 15 اپریل 2023 سے جاری ہے، جو فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان اور ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے کمانڈر محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے باعث شروع ہوا۔ یہ تنازع 2021 کی بغاوت کے بعد نیم فوجی دستوں کو قومی فوج میں ضم کرنے کے طریقہ کار پر اختلافات سے شدت اختیار کر گیا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر متعدد بار جنگ بندی کی کوششیں کی گئیں، تاہم اب تک کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی اور دونوں فریق عسکری برتری حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ریپڈ سپورٹ فورسز نے، جو ایک سال سے زائد عرصے تک الفاشر شہر کا محاصرہ کیے ہوئے تھیں، حال ہی میں شہر پر قبضہ کر لیا۔ خرطوم حکومت، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے RSF پر شہریوں کے خلاف سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت ہلاکتوں، جبری نقل مکانی اور وسیع پیمانے پر تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔
افریقی یونین نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان میں جاری بحران نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن سکتا ہے، اس لیے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
نیب ترامیم فیصلے کے بعد عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی
?️ 7 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران
ستمبر
انسٹاگرام نے غیر مہذب پیغامات روکنے کے لیے کیا کیا ہے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی
اگست
امریکہ کی مکمل حمایت سے غزہ میں نسل کشی جاری
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کے الکویت اسکوائر
مارچ
سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے نیتن یاہو کی خفیہ مہم
?️ 13 دسمبر 2025 سعودی عرب اور ترکیہ کو ایف-۳۵ کی فروخت روکنے کے لیے
دسمبر
لاہور کا تجارتی وفد ایران کے دورے پر روانہ
?️ 20 فروری 2022لاہور(سچ خبریں) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین اور اعلیٰ
فروری
سیلاب کے پانی میں کمی، سندھ میں 98 فیصد رقبہ گندم کی فصل کی کاشت کیلئے تیار
?️ 31 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے جن
اکتوبر
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
?️ 30 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں بھارہ
ستمبر