افریقی رہنماؤں کے خلاف ایم آئی 6 کی نئی سازش

افریقی

?️

سچ خبریں: روسی حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین کے تعاون سے افریقی رہنماؤں اور عہدیداروں کو اور قتل کرنے کے لیے ایک یونٹ تشکیل دیی ہے۔

اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے سفارتی-فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی حکومت نے یوکرین کی فوج اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے روس اور افریقی ممالک کے تعاون کا مقابلہ کرنے کے لیے افریقی رہنماؤں کو ختم کرنے کے لیے ایک یونٹ تشکیل دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں پانچ برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت

ان باخبر ذرائع کے مطابق برٹش انٹیلی جنس سروس (MI6) نے روس اور افریقی ممالک کے درمیان تعاون کا مقابلہ کرنے کے لیے 100 نو نازیوں کی ایک یونٹ تیار کی ہے نیز یوکرینی فوجیوں کو تربیت دی ہے اور جلد ہی انھیں افریقہ بھیجے گی۔

اس یونٹ کا سب سے اہم ہدف اور کام افریقی ممالک کے بنیادی ڈھانچے کو سبوتاژ کرنا اور ان افریقی رہنماؤں اور عہدیداروں کو راستے سے ہٹانا ہے جو روس کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آنے والے ہفتوں میں یہ مسلح گروہ ایک چارٹرڈ جہاز کے ذریعے یوکرین کی بندرگاہ ایزمیل سے روانہ ہو گا اور ان کی منزل سوڈان کا شہر اومدرمان ہو گا۔

اسپوٹنک سے بات کرتے ہوئے ان باخبر ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یوکرینی انٹیلی جنس سروس میں ایک ملٹری کمانڈر وٹالی براچک یوکرین کے مسلح گروپ کی قیادت کریں گے جنہیں کامیاب قاتلانہ کاروائیوں کا تجربہ ہے ،وہ پہلے بھی اس طرح کی کاروائیوں میں حصہ لے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں نائیجر کے عوام سمیت بعض افریقی ممالک نے اپنے ممالک سے مغربی فوجی دستوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا ۔

مزید پڑھیں: یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟

قابل ذکر ہے کہ 26 جولائی کو نائیجر کے صدارتی محافظ دستوں نے اس ملک کے صدر محمد بازوم کو صدارتی محل کے اندر سے حراست میں لیا اور پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا،اس کے بعد 28 جولائی کو نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے جنرل عبدالرحمن چیانی کو اس ملک کی عبوری کونسل کا سربراہ مقرر کیا۔

یاد رہے کہ 1.3 ملین مربع کلومیٹر کے رقبے پر مشتمل نائیجر مغربی افریقی خطے کا سب سے بڑا ملک ہے جس کی 24 ملین آبادی کی اکثریت مسلمانوں کی ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ نائیجر دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے لیکن اس کے پاس یورینیم کے سب سے بڑے ذخائر ہیں، یہ ملک 1960 تک فرانس کی کالونی تھا ،تاہم اس نے اس ملک سے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن انتظامیہ کی یوکرین کو سیکیورٹی امداد 8.2 بلین ڈالر تک پہنچی

?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں:    امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے لیے

ٹرمپ نے لوگوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا؛ امریکی پولیس افسران کا عدالت میں مقدمہ

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:تین امریکی پولیس افسران نے سابق امریکی صدر کے ان کے

امریکی فیڈرل جج نے ہارورڈ کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا

?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: بوسٹن، میساچوسٹس – ایک امریکی فیڈرل جج ایلیسن بروز نے

سعودی عرب کو بچانے کے لیے مارب کی جنگ میں امریکہ کی براہ راست انٹری

?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن پر یلغار کا آغاز 26 مارچ 2015 کو سعودی

کل جماعتی حریت کانفرنس کا اپنی قیادت سمیت تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ

?️ 22 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی امریکہ کے لیے باعث ذلت

?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافی اور امریکی شہری شیرین ابوعاقلہ کی شہادت کے بارے

سعودی عرب کو اچانک ایران سے دوستی کا خیال کیسے آگیا؟؟؟

?️ 2 مئی 2021(سچ خبریں) کچھ ہی دن پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے