?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی جارحانہ پابندیوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان اقدامات سے اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اسے ہمیشہ کی طرح ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی جارحانہ پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اسے اس میں ابھی تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے،ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کے اپنے منافقانہ رویے سے ایران کے خلاف اپنے ناپاک مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، تاہم اسے ہمیشہ کی طرح ناکامی کا منھ دیکھنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ایران پر اس قدر پابندیاں عائد کروں گا ایران ایک وقت کی روٹی کے محتاج ہو جائیں گے اور ہمارے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو جائیں گے تاہم دنیا نے دیکھا کہ ٹرمپ خود تو چلے گئے لیکن ایران میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں ایک بار پھر بم حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے
?️ 7 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
جون
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر
جون
بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہے، بھارتی پراکسیز دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا
جولائی
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
انصاراللہ کا غزہ کی حمایت کے بارے میں بیان
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہبر نے غزہ میں عوامی مزاحمت کی حمایت
نومبر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کو بلٹ پروف گاڑیوں سے لیس کیاجائیگا
?️ 2 جنوری 2024جموں: (سچ خبریں) مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و
جنوری
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
ایلون مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: سماجی پلیٹ فارم ایکس (جس کا پرانا نام ٹوئٹر تھا)
مارچ