?️
سچ خبریں:اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ حالیہ 13 ماہ کی جنگ کے دوران لبنان میں دو نئی اقسام کے کلسٹر بم استعمال کیے، جن کے شواہد جنوبی لبنان میں ملے ہیں،انسانی حقوق کے ماہرین نے ان ہتھیاروں کو طویل مدتی خطرہ قرار دیا ہے۔
برطانوی روزنامہ گارڈین نے بدھ کے روز رپورٹ دی کہ اسرائیل نے حزب اللہ کے ساتھ جاری 13 ماہ کی جنگ میں ایک بار پھر کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت پورے مغربی کور کے ساتھ کی جاتی ہے: حزب اللہ
اس رپورٹ کے مطابق جنوبی لبنان میں دو نئی اقسام کے کلسٹر بموں باراک ایتان (5 ملی میٹر) اور رعام ایتان (227 ملی میٹر گائیڈڈ میزائل) کے باقیات کی تصاویر سامنے آئی ہیں، جن کی تصدیق متعدد اسلحہ ماہرین نے کی ہے۔
کلسٹر بم اپنے وسیع پھیلاؤ اور بڑی تعداد میں نہ پھٹنے والے ذیلی بموں کی وجہ سے عام شہریوں کے لیے شدید خطرناک سمجھے جاتے ہیں، بین الاقوامی کنونشن کے مطابق ان ہتھیاروں کا استعمال ممنوع ہے، اگرچہ اسرائیل اس معاہدے کا رکن نہیں ہے، اسرائیلی فوج نے ان ہتھیاروں کے استعمال کی نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید اور صرف اتنا کہا ہے کہ وہ قانونی ہتھیاروں کا استعمال کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکہ لبنان کو اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر مجبور کرنے پر مصر
لبنان کا ان ہتھیاروں کے ساتھ ماضی بھی تلخ رہا ہے، 2006 کی جنگ میں اسرائیل کی جانب سے گرائے گئے لاکھوں کلسٹر بم آج تک شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں، ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ ہتھیار کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں اور دہائیوں بعد بھی مہلک رہتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
میں نے 50 بار ایران کا سفر کیا ہے: بائیڈن کا نیا گف
?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: صدر جو بائیڈن جن کے فتنے جنوری 2021 میں اقتدار
مئی
جنوبی افریقہ نے کیا ٹرمپ کی اسپیکر فون ڈپلومیسی اور غنڈہ گردی کو مسترد
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت کا یہ موقف ٹرمپ کی جانب
مارچ
اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار
?️ 15 اکتوبر 2025اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے لئے تیار اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا
اکتوبر
الحوثی کا سلامتی کونسل اور جارح ممالک کے خلاف اہم بیان
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سلامتی کونسل کے
اپریل
برطانوی جیلوں کی ابتر حالت
?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: این ٹی وی رپورٹ کے مطابق برطانوی جیلیں برسوں سے بھری
اکتوبر
یمن پر حملے کے امریکی اغراض و مقاصد
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والتز کے دعوے کے
اپریل
جب قوم ظلم اور کرپشن کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی تو اس میں اضافہ ہوتا ہے:وزیر اعظم عمران خان
?️ 13 مارچ 2022حافظ آباد:(سچ خبریں) حافظ آباد میں تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب
مارچ
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری