🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یائر لاپڈ کی سربراہی میں موجودہ کابینہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ اقتصادی بحران کا بنیادی سبب حکومت کو قرار دیا۔
صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج شائع ہونے والے ایک ٹویٹ میں یائر لاپڈ کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس اتحاد کی پالیسیوں کی وجہ سے لوگوں کی اشیائے خورد و نوش دن بہ دن مہنگے ہوتی جا رہی ہیں، بینکوں نے شرح سود میں اضافہ کیا ہے، اور مکانات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
نیتن یاہو کے مطابق جو آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، لاپڈ کی کابینہ کے پاس اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے اور بدقسمتی سے وہ یہ نہیں جانتی کہ اسرائیل کو اس معاشی بحران سے کیسے نکالا جائے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم 71 دنوں میں مستحکم کابینہ بنائیں گے۔
نیتن یاہو نے صیہونیوں سے وعدہ کیا کہ وہ روزمرہ کے اخراجات کو کم کریں گے اور مزید معاشی تباہی کو روکیں گے، واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے کنسیٹ انتخابات جو مسلسل پانچویں مرتبہ قبل از وقت منعقد ہوں گے، کی تاریخ کا اعلان آئندہ نومبر میں کیا گیا ہے نیز نیتن یاہو جنہیں بدعنوانی کے تین مقدمات کا سامنا ہے، گزشتہ سال اپنے خلاف بنائے گئے اتحاد کی شکست سے سنبھلنے اور اقتدار میں واپس آنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نیویارک میں فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کی ترجمانی کروں گا
🗓️ 18 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ
مئی
غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں کتنے طالب علم مارے جا چکے ہیں؟
🗓️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی
دسمبر
فلسطینیوں اور صہیونیوں کا جنگ بندی پر اتفاق
🗓️ 3 مئی 2023سچ خبریں:میڈیا رپورٹس میں فلسطینی اور صیہونی فریقوں کے درمیان جنگ بندی
مئی
اقوام متحدہ کو اب پتا چلا کہ روس میں کیا ہوا
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: روس میں ویگنر فوجی گروپ کی بغاوت کے خاتمے کو
جون
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہشمند ہے: وزیر خارجہ
🗓️ 27 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان
مئی
آج کا اجلاس اپوزیشن کے لئے بہت بڑا پیغام تھا
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے امید
نومبر
لبنانی انتخابات میں41 فیصد شرکت
🗓️ 16 مئی 2022سچ خبریں: لبنانی پارلیمانی انتخابات میں ووٹنگ کے باضابطہ اختتام کے بعد،
مئی
آف شور مالکان کی کے-الیکٹرک کا براہ راست کنٹرول حاصل کرنے کیلئے کوششیں
🗓️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کے-الیکٹرک لمیٹڈ کے مالکان کے درمیان لڑائی جھگڑے کے
جولائی