?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر چھاپہ مارا اور متعدد فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف جارحیت کی اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کی ایک مثال صہیونیوں کا مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر تازہ ترین حملہ ہے، رپورٹ کے مطابق صہیونیوں نے مغربی کنارے پر حملہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ حملہ کیا،صہیونیوں کے اس اقدام کے بعد ان کے اور فلسطینی شہریوں کے مابین زبردست تنازعہ شروع ہوگیا، عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونیوں نے مغربی کنارے پر چھاپے کے دوران متعدد فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا۔
ادھر مقبوضہ علاقوں میں تل ابیب کی معاندانہ کارروائیوں کے تسلسل کے حوالے سے کل ایک نئی رپورٹ شائع ہوئی، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ کمیٹی OCHA نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت فلسطینیوں کے مکانات کو تباہ کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اقوام متحدہ کے مطابق صیہونی حکومت نے نئے سال کے آغاز سے ہی مغربی کنارے میں 178 فلسطینی رہائشی عمارتوں کو مسمار یا مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کے ذریعہ فلسطینیوں کے مکانات کی تباہی اور قبضے سے 140 بچوں سمیت 259 افراد بے گھر ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ نے متنبہ کیا ہے کہ سردی کے موسم ، کورونا کے پھیلاؤ اور جبری طور پر نقل مکانی کے باعث فلسطینی مہاجرین کی زندگیاں خطرے میں ہیں،واضح رہے کہ ایک طرف صیہونی فلسطینیوں کے خلاف ہر طرح کے مظالم جاری رکھے ہوئے اور دوسری طرف کچھ عرب حکمراں اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات بحال کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے صیہونی درندوں کو مزید شے ملی ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ
?️ 21 جولائی 2025یورپی قانون ساز کا اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کا مطالبہ یورپی
جولائی
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: انڈونیشین میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک میں
دسمبر
سپریم کورٹ کا بابری مسجد تنازعے میں شاہ رخ سے رابطےکا انکشاف
?️ 26 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں) بھارتی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے
اپریل
ویوو کے ایکس 100 سیریز کے فونز متعارف
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ویوو نے ایکس 100
مئی
اسرائیلی فوج میں نوکری کرنا حرام:صہیونی ربی
?️ 23 نومبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی ربی نے اس حکومت کی فوج میں خدمات انجام
نومبر
دنیا میں عدم استحکام کی سب سے بڑی وجہ؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں:چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے سنگاپور کے وزیر اعظم
اگست
امریکی حکومت کا ٹک ٹاک پر مجوزہ پابندی کا فیصلہ عدالت میں برقرار
?️ 9 دسمبر 2024 سچ خبریں: امریکی عدالت نے حکومت کی جانب سے شارٹ ویڈیو
دسمبر
وزارت آئی ٹی کا نیشنل سپر ایپ اور ویب پورٹل لانچ کرنے کا اعلان
?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) شہریوں اور کاروباری حضرات کو سرکاری خدمات ایک
ستمبر