احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ

احمد الشارع

?️

احمد الشارع علویوں کے قتل عام پر پرڈالنے کی کوشش میں ہیں:امریکی تحقیقی ادارہ

امریکی تحقیقی ادارے مڈل ایسٹ فورم نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کی نئی عبوری حکومت کے سربراہ احمد الشرع ساحلی علاقوں میں علوی اقلیت کے قتل عام کی نوعیت کو مسخ کر کے اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ان واقعات کے واضح فرقہ وارانہ پہلو کو نظرانداز کرتے ہوئے انہیں محض انتقامی کارروائیاں قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الشرع، جو ماضی میں شدت پسند گروہ ہیئت تحریرالشام سے وابستہ رہے ہیں، یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اب شفافیت اور انصاف پر مبنی نظام کے حامی ہیں، لیکن کمیٹی کا پہلا ہی امتحان اس دعوے کے برعکس نکلا۔ ادارے کے مطابق علوی شہریوں کا قتل انتظامی کمزوری نہیں بلکہ کھلا فرقہ وارانہ تشدد تھا۔

تحقیقی ادارے کا کہنا ہے کہ شام کی جنگ میں بہت سے شدت پسند گروہ علوی شناخت اور بشار اسد کی حمایت کو ایک ہی چیز سمجھتے رہے، اسی لیے زیادہ تر حملے علوی شہریوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ عینی شاہدین بھی تصدیق کرتے ہیں کہ یہ واقعات مذہبی شناخت کی بنیاد پر کیے گئے، تاہم کمیٹی نے اس پہلو کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے شفافیت کا مظاہرہ کرنے کے بجائے صرف ایک نچلے درجے کے اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور دیگر ملوث عناصر کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ انسانی حقوق کے گروہوں نے رپورٹ کی مکمل اشاعت کا مطالبہ کیا ہے، جسے حکومت ٹال رہی ہے۔

مڈل ایسٹ فورم کے مطابق احمد الشرع کو حال ہی میں امریکی حمایت کے ساتھ اقوام متحدہ کی دہشت گردی کی فہرست سے نکالا گیا ہے اور وہ اب بین الاقوامی سطح پر مشروعیت اور شام کی بازسازی کے لیے امداد حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ تاہم ان کی حکومت کے اس رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماضی کی سخت گیر سوچ اب بھی برقرار ہے۔

رپورٹ نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس ظاہری اصلاحات کے دعوے سے دھوکا نہ کھائیں، کیونکہ نئی عبوری حکومت اندرونی طور پر وہی نظریات رکھتی ہے جو ماضی میں شام کو تباہی کی طرف لے گئے تھے اور جو آج بھی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

مشہور خبریں۔

جاپانی انجینئرز نے تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

?️ 18 جولائی 2021ٹوکیو(سچ خبریں)جاپانی انجینئرز نے ناقابل یقین تیز رفتار انٹرنیٹ کا نیا عالمی

حزب اللہ اب بھی انتہائی طاقتور ہے: عبرانی میڈیا

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: ہاریٹز اخبار کے سینئر تجزیہ کار آموس ہیریل نے ایک

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب

?️ 24 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا

تل ابیب کا اسرائیلی سفارت کاروں کو خوفناک انتباہ

?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزارت خارجہ نے اپنے اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ایران

شمالی کوریا کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کے بارے میں اہم بیان

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے بدھ کی سہ پہر کوکہا

بھارت کشمیر میں امن چاہتا ہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کی طرف آنا ہوگا، میرواعظ

?️ 7 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ

ہم ایک کمزور فوج بن چکے ہیں جو دیوار کے پیچھے چھپ جاتی ہے: صیہونی جنرل

?️ 19 اگست 2022سچ خبریں:    صیہونی فوج کے ریزرو جنرل اسحاق برک نے غزہ

شام کے بارے میں ترک صدر کا مضحکہ خیز موقف

?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے