?️
سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جو قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہیں، نے جمعہ کی شام چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، نیز شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے کے موضوعات پر مشاورت اور تبادلہ خیال کیا۔
ایران اور چین کے وزرائے خارجہ نے تہران-بیجنگ اسٹریٹجک شراکت داری کے سطح کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے، باہمی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد، اور شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس کی صلاحیتوں سے دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے استفادہ کرنے پر زور دیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے جنگ کے خاتمے کے تفاہم کی دفعات کی امریکا کی جانب سے کھلی خلاف ورزی کے نتائج بیان کرتے ہوئے، ایران کے اہم انفراسٹرکچر پر وحشیانہ حملوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی اور کہا کہ تنگہ ہرمز اور خطے میں موجود عدم تحفظ مکمل طور پر امریکا کے عہد شکنی اور اسلام آباد تفاہم کی شق 5 کے تحت ایران کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کا نتیجہ ہے۔
عراقچی نے امریکی فوجی جارحیت کے خلاف ایران کی قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے عزم پر زور دیتے ہوئے، تمام حکومتوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصولوں کی بڑھتی ہوئی کمزوری اور بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال کو معمول بنانے سے روکنے کی ذمہ داری یاد دلائی۔
چین کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں امن و سکون کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں ہر قسم کی مدد کے لیے چین کی آمادگی کا اظہار کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کرنے والوں کو تو قانون شہادت کا علم ہی نہیں ہوگا، جسٹس رضوی
?️ 9 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے رکن جسٹس
اپریل
سوڈان کی سیاسی صورتحال؛ ماضی، حال، مستقبل کے منظرنامے
?️ 10 نومبر 2025سچ خبریں:سوڈان میں خانہ جنگی نے ملک کو دو حصوں میں تقسیم
نومبر
اسلام آباد: سینئر صحافی مطیع اللہ جان پمز ہسپتال کی پارکنگ سے ’اغوا‘
?️ 28 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) معروف سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو
نومبر
ہم سب سے زیادہ کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا شکار ہوئے ہیں: ایران
?️ 28 جون 2026سچ خبریں:ایران کے وزیر امور خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے
جون
امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ
نومبر
سید حسن نصراللہ آج کیا کہیں گے؟
?️ 3 نومبر 2023سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کے خطاب
نومبر
عمان میں امام بارگاہ پر حملہ کرنے والے کون لوگ تھے؟
?️ 18 جولائی 2024سچ خبریں: عمان میں پاکستان کے سفیر عمران علی نے دعویٰ کیا
جولائی
فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر بحث کا موضوع بن گئے
?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) رمضان المبارک کی پہلی تاریخ کے متعلق اپنے بیان
اپریل