مغرب کے دوہرے معیار پر چینی میڈیا کی تنقید، یوکرین پر ھنگامہ اور ایران پر خاموشی

چینی میڈیا

?️

سچ خبریں:چینی میڈیا نے ایران اور یوکرین کے معاملے میں مغرب کے دوہرے معیار پر سخت تنقید کی ہے۔

چینی میڈیا نے یوکرین جنگ اور ایران پر حملوں کے حوالے سے مغربی ممالک کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سی جی ٹی این کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملہ، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے دوران شروع ہوا، اور جس میں ایران کی قیادت اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا، ایک واضح طور پر ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے باوجود مغربی ممالک کی اکثریت نے اس اقدام پر خاموشی اختیار کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ رویہ 2022 میں یوکرین جنگ کے دوران مغرب کے ردعمل کے بالکل برعکس ہے، جب مغربی ممالک نے سخت مذمت، پابندیوں اور بھرپور حمایت کے ذریعے یوکرین کا ساتھ دیا تھا۔ لیکن ایران کے معاملے میں، جہاں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک ہوئے، مغرب کی خاموشی نمایاں رہی۔ برطانوی اخبار گارڈین نے بھی اپنے اداریے میں اس دوہرے معیار کو غلطی سے بڑھ کر ایک جرم قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خاموشی کے پیچھے شہریوں کی بھاری جانی نقصان کی تلخ حقیقت موجود ہے،ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیرحسین کولیوند کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں 80 ہزار سے زائد غیر فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں 266 طبی مراکز اور 498 اسکول شامل ہیں۔

انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شواہد عالمی اداروں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی ہو سکے۔

مزید کہا گیا کہ جنگ کے ابتدائی دن ایک لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں طالبات جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں، تاہم مغربی میڈیا نے اس واقعے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی۔

رپورٹ میں بعض مغربی رہنماؤں کے متضاد مؤقف کا بھی ذکر کیا گیا، جہاں اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ان حملوں کی مذمت کی، جبکہ آسٹریلیا اور جرمنی کے رہنماؤں نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت کی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوہرے معیار کی بنیادی وجہ جیوپولیٹیکل مفادات اور اسٹریٹجک ترجیحات ہیں، جہاں مغربی ممالک اپنے مفادات کو بین الاقوامی قوانین پر فوقیت دیتے ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ اگر بین الاقوامی قوانین کو منتخب انداز میں لاگو کیا جاتا رہا تو ان کی حیثیت کمزور ہو جائے گی اور وہ طاقتور ممالک کے ہاتھ میں ایک آلہ بن کر رہ جائیں گے۔

چینی میڈیا نے زور دیا کہ بین الاقوامی قوانین کی اصل اہمیت اس وقت برقرار رہتی ہے جب ان کا اطلاق سب پر یکساں ہو، اور شہریوں کے تحفظ، قومی خودمختاری اور بنیادی انسانی اصولوں کو سیاسی مفادات کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔

مشہور خبریں۔

کسی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان چھیننا غیر جمہوری ہے، مشاہد حسین سید

?️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور چیئرمین

مقبوضہ علاقوں میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے وقت کا معین

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:  عبرانی ذرائع نے آج جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ

ویتنام جنگ سے لے کر غزہ تک امریکہ میں طلبہ تحریکوں کا کردار

?️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: 1960 کی دہائی میں امریکہ میں ویتنام جنگ مخالف طلبا

پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام کا احتجاجی مظاہرہ

?️ 4 اکتوبر 2025پاکستان میں اسرائیل کے الصمود فلیٹ پر حملے کی شدید مذمت، عوام

ایران، چین اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ تہران، بیجنگ اور

قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے،حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کرلی

?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں

پنجاب کی بیٹی ڈٹ جائے تو صوبے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ مریم نواز

?️ 7 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے

پاک بزنس ٹرین کا افتتاح، حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا فارمولا بتا دیا

?️ 29 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے