کارما کیا ہے اور اس نے موساد کی ناک کیسے رگڑی؟

کارما

?️

سچ خبریں: کارما ہیکنگ گروپ کے پاس ایسی دستاویزات ہیں جو صیہونی حکومت کی سب سے بڑی سائبر سکیورٹی کمپنی موساد اور آکٹوپس پر اس گروہ کے اثر و رسوخ کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہیں۔

حماس کی طرف سے طوفان اقصی آپریشن کے ساتھ ہی، جس نے میدان میں صیہونی حکومت کی کمزور سکیورٹی کو ظاہر کیا، ایک ہیکر گروپ کی طرف سے افشا کی گئی دستاویزات نے صیہونی حکومت کی کمزور سائبر سکیورٹی کو ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے بڑی صیہونی ریفائنری پر کیا بیتی،صیہونیوں کا اہم اعتراف

حال ہی میں کارما نامی ایک ہیکر گروپ نے اعلان کیا کہ وہ صیہونی حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر اور اس حکومت کے سرکاری مواصلاتی نظام تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،اس لیے اس گروپ نے موساد سمیت متعدد اہم اسرائیلی سائٹس کو ہیک کیا تھا، جن کی تفصیلات اس کے پاس موجود ہیں۔

موساد کو ہیک کرنا اور 11 ہزار سے زائد اہم پوسٹس کو بے نقاب کرنا
کارما ہیکر گروپ کی طرف سے شائع کردہ ایک ویڈیو میں، ایک ہی وقت میں مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں سے متعلق تصاویر کے ساتھ ساتھ حکومت کے سکیورٹی انفراسٹرکچر میں داخل ہونے کے لیے ہیکرز کی سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں کارما ہوں کہ ہم نے کہا کہ ہم کارروائی کریں گے،ہم نے بی بی کو متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں تاکہ شکار نہ بنیں۔

ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو میں موساد کی ویب سائٹ دکھائی گئی ہے جسے ہیک کر لیا گیا ہے،اس کے میل باکس میں 11352 الیکٹرانک میلز ہیں جو مختلف ممالک کے لوگوں اور متعلقہ لوگوں کو بھیجے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف ممالک کے کچھ جاسوسوں کے نام بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو ای میل کے ذریعے موساد کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان جاسوسوں کے ایف بی آئی کو بھیجے گئے پیغامات ان کے مواد کے ساتھ دکھائے گئے ہیں،ان میں کچھ ایرانی اور عرب لوگوں کے نام جیسے سمیر فریحات، ہانی ایل،مسعود ف وغیرہ نمایاں ہیں۔

اس کے بعد تمام مواد کو مرکزی سرور سے ہٹا دیا جاتا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ یہ صرف موساد کو ہونے والے نقصانات کا ایک حصہ تھا اور ویڈیو کا اختتام میں کارما ہوں، تمہارا ڈراؤنا خواب… پر ہوتا ہے نیز اس ہیکر گروپ نے صیہونی حکومت کے جاسوسی اور سکیورٹی سسٹم کا مذاق اڑایا اور توہین آمیز الفاظ کے ساتھ لکھا کہ اگر آپ موساد کی خفیہ معلومات کم قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

اس کے علاوہ کارما ہیکنگ گروپ نے ای میلز کے مواد کے ساتھ کچھ لوگوں کی شناختی دستاویزات بھی شائع کی ہیں جو موساد کے ساتھ رابطے میں تھے،اس گروہ نے لکھا کہ آپ کو موساد کے تمام رابطوں اور ایجنٹوں تک مکمل رسائی حاصل ہوسکتی ہے، کارما نے لیک ہونے والے مواد کے ایک حصے میں لکھا کہغیر اہم سے انتہائی اہم تک سب کچھ ہمارے پاس ہے۔

انہوں نے طنزیہ پیغام میں مزید لکھا کہ ہمارے پاس ہزاروں لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے جس اس کی قیمت اتنی کم ہے کہ آپ اتنے پیسوں سے ایک ڈائیٹ کوک خرید سکتے ہیں، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، یہ ڈیٹا بہت سستا ہے! اگر آپ یہ ڈیٹا خریدنا چاہتے ہیں تو ہمیں بتائیں،اس کے علاوہ ان دستاویزات میں اسرائیل کی سکیورٹی ایجنسی کے ریٹائرڈ فوجیوں کے ناموں اور خصوصیات کی ایک طویل فہرست دیکھی جا سکتی ہے۔

آکٹوپس کارما کے جال میں کیسے پھنس گیا؟
ابھی تک آپ نے اسرائیلی ہیکرز کارما کے بارے میں سنا ہے؟ ہم نے موساد، آکٹوپس کمپیوٹر سلوشن اور بہت کچھ ہیک کیا ہے،یہ کارما گروپ کے پیغام کا حصہ ہے، جو خود کو اسرائیلی کہتا ہے اور موساد پر ہیکر حملے کرنے پر زور دیتا ہے اور قابض حکومت کی سب سے بڑی سائبر سکیورٹی کمپنی آکٹوپس کی نگرانی میں چلنے والی سائٹس کی کامیاب ہیکنگ کا اعلان کرتا ہے۔

ویب سائٹس کی فہرست کو دیکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ اس کاروائی میں کم از کم 180 اہم صہیونی ویب سائٹس کو کامیابی سے ہیک کیا گیا ہے، آکٹوپس صیہونی حکومت کی اہم سائبر ہولڈنگ کمپنی ہے جو اس حکومت کے فوجی صنعتوں،فضائی دفاعی نظام، راڈار، میزائل وغیرہ جیسے اداروں کے لیے سائبر سکیورٹی فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی جاسوسوں کے ہاتھوں عر ب صارفین کی سب سے بڑی سکیورٹی ہیکنگ

اس لیے آکٹوپس کو ہیک کیے جانے سے صہیونی فوجی ہتھیاروں کی فروخت کے ٹاپ سیکرٹ معاہدوں کا ایک حصہ کارما کے ہاتھ لگ گیا ہے، بلاشبہ غزہ میں نسل کشی کے درمیان ان فوجی معاہدوں کے افشا ہونے کا اثر نہ صرف تل ابیب بلکہ صہیونی ہتھیار خریدنے والے ممالک پر بھی پڑے گا۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

?️ 22 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سعودی

صنعاء میں غزہ اور مسجد اقصیٰ کی مدد کے لیے لاکھوں مظاہرے

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن میں مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس ملک کے

صیہونی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کے سامنے ناکام؛صیہونی اخبار کا اعتراف

?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے ایران کے جدید میزائلوں کے سامنے

وفاقی حکومت کا آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے کا منصوبہ

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ 2 ماہ

جمہوریہ آذربائیجان پاکستان کے GF-17 لڑاکا طیاروں سے مسلح

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: جمہوریہ آذربائیجان کی فضائیہ نے پاکستان کے تیار کردہ 4th

متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے حملے کے بارے میں صہیونی میڈیا کا تجزیہ

?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مظلوم قوم کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ اتحاد میں

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر زور

?️ 11 اگست 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر دفاع

بھاری نقصان کا اعتراف؛ ہرزوگ: آج کی صبح بہت سخت اور دردناک تھی

?️ 19 جون 2026سچ خبرین: اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے جنوبی لبنان میں چار اسرائیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے