?️
سچ خبریں: غزہ کا سب سے مشہور محمد اور فلسطین کا ہیرو ان ہزاروں فلسطینی جوانوں میں سے ایک ہے جو خان یونس کیمپ میں برسوں پہلے پیدا ہوئے ، اگرچہ اس کے برتھ سرٹیفکیٹ میں اس کا نام محمد دیاب ابراہیم المصری ہے، جسے کئی دہائیوں سے استعمال نہیں کیا گیا لیکن غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں نے اسے محمد ضیف کا لقب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصی آپریشن کیوں شروع ہوا؟
وہ عام دنیا میں ایک ایسا فنکار ہو سکتا تھا جو اپنی زندگی تھیٹر کے اسٹیج پر لوگوں کے سامنے گزار دے لیکن مشرق وسطیٰ کے دل میں وہ ایک گمنام سایہ ہے جسے چہرے سے کوئی نہیں جانتا، سب لوگ صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ اسرائیلیوں کی موت کا فرشتہ ہے،غزہ کی پراسرار زیرزمین سرنگوں کا معمار، عزالدین القسام بٹالین کا ذہین کمانڈر اور طوفان الاقصیٰ آپریشن کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
غزہ کا سب سے مشہور محمد اور فلسطین کا ہیرو جس کے برتھ سرٹیفکیٹ میں اس کا نام محمد دیاب ابراہیم المصری ہے، جسے کئی دہائیوں سے استعمال نہیں کیا گیا لیکن غزہ اور مغربی کنارے کے لوگوں نے اسے محمد ضیف کا لقب دیا ہے۔
عربی میں ضیف کا مطلب ہے مہمان لیکن غزہ میں یہ نام ایک ایسے گوریلا مجاہد کا استعارہ ہے جو کئی سالوں سے حماس کی عسکری ونگ عزالدین القسام بٹالین کا لیڈر ہے۔ وہ کبھی ایک جگہ نہیں ہوتا اور اس کلاسک فوجی چال سے اس نے کم از کم سات کاروائیوں کو ناکام بنا دیا ہے جو صیہونی حکومت نے اسے قتل کرنے کے لیے کیں۔
صیہونی حکومت محمد کو 9 روحوں والی مخلوق کے طور پر متعارف کراتی ہے، اور عبرانی اور عربی میڈیا انہیں اسرائیل کے لیے زمین پر سب سے زیادہ مطلوب شخص تصور کرتا ہے۔
حماس کے اس تھینک ٹینک کی صرف تین پرانی اور ناقص کوالٹی کی تصاویر ہیں، جن میں سے ایک نقاب کے ساتھ ہے، اس کی زندگی کے دوسرے یا تیسرے عشرے کی یہ تصاویر اس غیر مرئی کمانڈر کی آخری فلسطینی تصاویر ہیں جس نے دو ہفتے قبل اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کو اپنی فوجی صلاحیت کی ایک جھلک دکھائی، ایک ایسا آپریشن جس کی منصوبہ بندی اور مشق کم از کم دو سال پہلے کی گئی تھی جبکہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی اتحادی اور حامییوں کے وسیع اور طویل انٹیلی جنس اور حفاظتی آلات کو نہ صرف اس کی بو نہیں آئی بلکہ اس نے تل ابیب کے مغربی اور انٹیلی جنس آلات کی طاقت اور شرافت کو بھی چیلنج کیا ۔
محمد ضیف نے حالیہ دہائیوں میں ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک خفیہ لڑاکا ہے جو عدم مساوات سے لڑنے کی تکنیک سے واقف ہے، جس میں وہ پیدا ہوا تھا، وہ ان ہزاروں بچوں میں سے ایک ہے جو خان یونس کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوئے اور اگرچہ انہوں نے اپنی جوانی اور طالب علمی کے زمانے میں حیاتیات اور فن کی طرف سر گرم کرنے کی کوشش کی لیکن یونیورسٹی کی انٹرٹینمنٹ کمیٹی کی سربراہی اور کامیڈی اس کی پیاسی روح کے لیے جو وہ اپنے ملک کی افسوسناک تاریخ دیکھ رہی تھی، کے لیے تسلی بخش نہیں تھی۔
وہ یحییٰ عبداللطیف عیاش کے دوستوں اور ساتھیوں میں سے ایک ہے جس نے حماس کی عسکری شاخ، شہید عزالدین قسام بریگیڈز کی بنیاد رکھی اور اسرائیلیوں کی تباہی میں کامیاب کاروائیوں کی وجہ سے اسے موت کا انجینئر کا لقب دیا گیا،تاہم صیہونی حکومت نے آخر میں اسے ایک غدار کی مدد سے اور بم سے بھرے موبائل فون سے قتل کر دیا شاید اسی لیے محمد ضیف کبھی موبائل فون استعمال نہیں کرتا ۔
تیس سال پہلے جب تل ابیب نے موت کے انجینئر کی شہادت کا جشن منایا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ اس نے اپنے پیچھے ایک سایہ چھوڑا ہے جو تمام دیواروں سے گزر سکتا ہے، غزہ کی زیر زمین سرنگوں کو اتنا ہی جانتا ہے جتنا اس چھوٹے سے کیمپ کو جہاں وہ پر پیدا ہوا تھا اور وہ صدی کی سب سے غیر مساوی جنگ کی چالوں سے واقف ہے، اس نے اسرائیلی حملے میں سے ایک میں اپنی جوان بیوی اور چند ماہ کے بچے کو کھو دیا اور وہ جانتا ہے کہ اپنوں کو کھونا کیا ہے،وہ انتظار کرنا جانتا ہے، اسے معلوم ہے کہ ایک کمانڈر کو فوجی آپریشنز اور نفسیاتی آپریشنز کا ایک جیسا علم ہونا چاہیے۔
انہیں خصوصیات کی وجہ سے وہ دو سال قبل طوفان الاقصیٰ آپریشن کے لیے اپنی افواج کی منصوبہ بندی اور تربیت کرنے میں کامیاب ہوا اور شطرنج کا ایک کھیل شروع کیا جسے اس نے زمین، وقت اور نتائج کے اعتبار سے ہزاروں بار جانچا اور آزمایا تھا۔
2021 میں آخری بار اس پر قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد صیہونی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ محمد ضیف شدید زخمی ہیں یہاں تک کہا گیا کہ ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ہے، اگر یہ دعویٰ درست بھی ہے تب بھی صیہونی حکومت کے کمزور ڈھانچے کے لیے اس طرح کے ہنر مندانہ منصوبے کو تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کے لیے ان کی صرف ایک آنکھ کافی ہے،حالیہ آپریشن کے دو ہفتے بعد بھی صہیونی دشمن ابھی تک اس بات کا مکمل خلاصہ فراہم نہیں کرسکا کہ طوفان الاقصی کیسے انجام دیا گیا اور اس آپریشن کی کامیابی کی وجوہات کیا ہیں، یہ تل ابیب کے دماغ پر ایک حقیقی دھچکا ہے۔
بلاشبہ یہ محمد ضیفکی بھرپور انٹیلی جنس اور غیر معمولی عسکری معلومات سے مغلوب ہونے کا شدید خوف ہے جس نے تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کی جناب سے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو انخلا کے لیے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دینے کے باوجود اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ کم از کم موجودہ حالات میں انہیں یہ جان لیوا جوا نہیں کھیلنا چاہیے۔
مزید پڑھیں؛ صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
صیہونی حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ محمد ضیف غزہ کے نیچے بنائی جانے والی سرنگوں کی طرح پراسرار ہے اور اس شہر پر زمینی حملہ برسوں سے بنے ہوئے جال میں پھنسنے کا امکان ہے، کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس شہر کے دل میں چھپے ہوئے انڈر گرونڈ کمانڈرنے کیا منصوبہ بنایا ہے؟


مشہور خبریں۔
پینٹاگون کا اسرائیلی ٹینکر پر حملے کی تفصیلات ظاہر کرنے کا اعلان
?️ 12 اگست 2021سچ خبریں:پینٹاگون کا ایک عملہ جس نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات
اگست
عبرانی میڈیا: اسرائیل پر 420 فٹبال کھلاڑیوں کے قتل کا الزام
?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
اکتوبر
صہیونی معاشرے میں پھوٹ میڈیا تک پہنچی
?️ 14 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی میڈیا ہمیشہ اس حکومت کے فوجی ہتھیاروں میں
مئی
اس سال اسرائیل کو نہایت مشکل صورتحال کا سامنا ہے؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:عبرانی زبان کے ایک اخبار نے مغربی کنارے اور بیت المقدس
نومبر
قومی اسمبلی میں توہین پارلیمنٹ بل 2023 منظور
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے توہین پارلیمنٹ بل 2023 کثرت رائے
مئی
معرکہ حق کے بعد سیز فائر ہوچکا، ہم امن اور برابری کی بنیاد پر مسائل کا حل چاہتے ہیں، شہباز شریف
?️ 21 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق
ستمبر
مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل
?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے
جولائی
حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام
?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف
اکتوبر