?️
سچ خبریں:روسی اخبار نے تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات میں پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ بحری اتحاد کے قیام کے بعد ایران اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کی باری آئے گی۔
روسی اخبار Izvestia نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کے حوالے سے ایک تجزیاتی رپورٹ شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مستقبل میں تہران اور ریاض کے تعلقات امریکہ کے علاقائی اتحاد کے باوجود فوجی تعاون میں تبدیل ہوں گے۔
انٹر ریجنل اخبار رائے الیوم نے روسی اخبارIzvestia کے حوالے سے لکھا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی قیادت میں ایک بحری سلامتی اتحاد سرگرم ہونے کے باوجود تہران اور ریاض نے بحری سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے خطے میں ایک مشترکہ اتحاد کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے۔
اس روسی اخبار کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ تہران نے امریکی ضمانتوں کے متبادل کے طور پر اپنے پڑوسیوں کے تعاون کے ساتھ خطے میں بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹیفک انفارمیشن آف سوشل سائنسز میں مشرق وسطی اور سوویت یونین کے شعبہ کے محقق واسیلی اوسٹینین گولونیا نے مذکورہ روسی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کا عمل آگے بڑھتا رہے گا تب تک اس کے مثبت نتائج سامنے آتے رہیں گے،وہ کہتے ہیں کہ ریاض اور تہران پر ایک لمبے عرصے سے ایک جغرافیائی سیاسی محاذ آرائی مسلط تھی جو نہ صرف علاقے کے مادی اور جغرافیائی خلا تک محدود تھی بلکہ اس میں نظریاتی اور اقدار کی سطح بھی شامل تھی،ان حالات کے باوجود خلیج فارس کا خطہ جسے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد امریکی جھیل کہا جاتا تھا، ٹھنڈے بستے میں رہا۔
روسی محقق نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر امریکہ کے مشرق وسطیٰ اور قریبی علاقوں میں 64 سے زیادہ فوجی اڈے ہیں جبکہ کچھ اڈے دوہرے استعمال کے لیے بنائے گئے اور کچھ غیر قانونی طور پر بنائے گئے لیکن امریکہ اب بھی انہیں استعمال کرتا ہے، مذکورہ روسی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب آخرکار یہ سمجھ چکے ہیں کہ ان کے مشترکہ مفادات ہیں جس کے بعد انہوں نے سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا اعلان کیا ،اب جلد ہی ممکنہ فوجی تعاون کے بارے میں غیر متوقع خبریں شائع کی جائیں گی،اس معاملے کو غیر معمولی کہا جا سکتا ہے۔ لیکن ایک بار پھر زیادہ تر ماہرین اور تجزیہ کار توقع کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ درمیانی مدت میں حل ہو جائے گا۔
Izvestia کے ساتھ بات چیت کو جاری رکھتے ہوئے، روسی ماہر نے اس صورتحال کے ماسکو پر پٹنے والے اثرات کی طرف اشارہ کیا اور زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات روس کے لیے مفید ہوں گے کیونکہ یہ مغربی ایشیا میں غیر علاقائی اداکاروں خاص طور پر امریکہ اور انگلینڈ کے کردار میں کمی کا باعث بنیں گے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ جب ایران اور سعودی عرب کے درمیان شدید تصادم ہوا تو روس جس کے دونوں فریقوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، کو اپنے موقف کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان توازن کی فضا پیدا کرنا پڑ رہی تھی لیکن اب جب وہ توازن قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اورمشترکہ بحری بیڑے بنانے جسے حقیقی اقدامات کررہے ہیں تو وہ کم از کم ہمارے کندھوں سے کچھ بوجھ تو ہلکا ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی ایڈمرل شہرام ایرانی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں شرکت کرتے ہوئے اس خبر کا اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں ایران، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، عراق، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بحری اتحاد قائم کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ آج خطے کے ممالک اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ اگر خطے میں سلامتی قائم کرنی ہے تو ہم آہنگی اور تعاون سے کی جا سکتی ہے۔


مشہور خبریں۔
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت
?️ 13 جون 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف
جون
ویانا میں انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی میں اسلامی کا بیان
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے نائب صدر اور چیئرمین محمد
ستمبر
صہیونی فوج میں بحران؛ کوئی بھی فوج میں ملازمت کرنے کو تیار نہیں
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
مئی
مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ
?️ 16 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں
جون
ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے ایٹم بم کے حوالے سے مغرب کے دوہرے معیار پر والیس کی تنقید
?️ 27 ستمبر 2025ایران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کے ایٹم بم کے حوالے سے
ستمبر
ایران جنگ نے امریکی اور صیہونی افسانوی فضائی برتری کو مٹی میں ملا دیا: الجزیرہ
?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں امریکہ
اپریل
ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
?️ 30 جولائی 2025ٹرمپ کا برطانیہ کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل
جولائی
عمران خان کا وکلا برادری پر عوامی حقوق کیلئے تحریک چلانے پر زور
?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے
نومبر