?️
سچ خبریں: معروف ہولی وڈچ 35 سالہ ایما واٹسن نے ماضی میں فلسطین سے متعلق کی گئی اپنی پوسٹ پر خود کو ’یہود دشمن‘ قرار دینے پر پہلی بار بات کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ’یہود مخالف‘ نہیں اور یہ کہ فلسطین میں 50 ہزار انسانوں کے قتل پر ہر کسی کو فکرمند ہونے کی ضرورت ہے۔
ایما واٹسن نے جنوری 2022 انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی میں برطانوی نژاد آسٹریلوی مسلمان لکھاری سارا احمد کی ’یکجہتی‘ سے متعلق نظم بھی لکھی تھی۔
اداکارہ کی یکجہتی سے متعلق شیئر کی گئی تصویر اور پوسٹ وائرل ہوگئی تھی، برطانوی و امریکی میڈیا سمیت اسرائیلی میڈیا نے بھی ان کی پوسٹ خبریں شائع کی تھیں، امریکا میں اسرائیلی سفیر سمیت دیگر یہودی سیاست دانوں نے اداکارہ کو پوسٹ پر ’یہود دشمن‘ بھی قرار دیا تھا۔
اداکارہ نے فلسطین کی حمایت میں کی گئی پوسٹ پر خود کو ’یہود دشمن‘ قرار دینے پر تین سال بعد اب پہلی بار ایک پوڈکاسٹ میں بات کی، جہاں انہوں نے واضح کیا کہ وہ ’یہود مخالف نہیں‘۔
ایما واٹسن نے اپنے پہلے پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب انہیں فلسطین کی حمایت میں کی گئی پوسٹ پر ’یہود دشمن‘ قرار دیا گیا، تب بھی وہ اس پر پریشان ہوئی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ’یہودی مخالف‘ قرار دے کر ایسی تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ لوگ دہشت گردی کی مذمت نہ کر سکیں اور فلسطین میں ہونے والی ’نسل کشی‘ کی فکر نہ کریں۔
انہوں نے موجودہ صورتحال میں فلسطین کی حمایت پر ہونے والے تنازعات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ ‘یہود دشمنی‘ اور ’فسلطین میں نسل کشی‘ کے خلاف بات کرنے اور ان کی حمایت پر بیان دینے کی ہر کسی کو اجازت ہونی چاہیے۔
ایما واٹسن کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو فلسطین میں 50,000 شہریوں کی ہلاکت پر فکرمند ہونے کی اجازت ہونی چاہیے، جن میں 17,000 بچے شامل ہیں۔
انہوں نے حماس کا نام لیے بغیر کہا کہ اسی طرح حماس کے حملے کے اسرائیلی متاثرین کے لیے بھی فکرمند ہونے کی اجازت ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
تعداد بڑھانے سے سلامتی نہیں بڑھے گی؛روس کا نیٹو سے خطاب
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:روس نے سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شمولیت اختیار
اپریل
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
امریکا میں 12 منزلہ عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ سینکڑوں افراد اب بھی لاپتہ
?️ 28 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ریاست فلوریڈا میں تین روز قبل 12 منزلہ عمارت
جون
چین-یورپ سمٹ میں کیا ہوا؟
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: چینی صدر نے کہا کہ چینی اور یورپی رہنماوں کو
جولائی
Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure
?️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
کیا اسرائیل کے لیے NPT نہیں ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں: ویانا میں ہونے والے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے
اکتوبر
سرینگر میں G-20 اجلاس منعقد کرانے کا مقصد مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے : شبیرشاہ
?️ 13 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مارچ
امریکہ کے بکھرنے کے آثار
?️ 25 جون 2022سچ خبریں:امریکی ریاست ٹیکساس کی ریپبلکن پارٹی نے ایک مسودہ تیار کیا
جون