?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، لکھاری، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ ان پر اور الزام لگانے والوں کو جھوٹ بولنے پر عدالت کی جانب سے دو کیسز میں سزا ہوئی اور پھر الزام لگانے والوں نے ان سے معافی بھی مانگی۔
جویریہ سعود نے حال ہی میں ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے رمضان شو میں اداکارہ مایا علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کسی کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ ان پر الزام لگانے والے جھوٹے ثابت ہوئے۔
جویریہ سعود کے مطابق انہوں نے اور ان کے اہل خانہ نے جھوٹے الزامات کی تکلیف برداشت کر رکھی ہے، انہوں نے خود پر الزام لگانے والے کےخلاف قانونی کارروائی کی، کیوں کہ ان کے پاس تمام شواہد موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ان پر الزام لگانے والوں کو دو کیسز میں سزائیں ہوئیں، ایک کیس میں تین جب کہ دوسرے کیسز میں 6 ماہ کی سزا ہوئی اور پھر الزام لگانے والوں نے ان سے جھوٹ بولنے پر معافی بھی مانگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ سچے تھے، ان کے پاس ہر چیز کے ثبوت موجود تھے، اس لیے انہوں نے الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی اور انہیں عدالتوں میں خوار کیا۔
اداکارہ کے مطابق الزام لگانے والوں کو تب تکلیف کا احساس ہوتا ہے جب وہ ہفتے میں ایک ایک کیس میں دو دو بار صبح سویرے عدالت پہنچتے ہیں اور انہیں سزائیں ملتی ہیں۔
جویریہ سعود نے اس بات پر بھی شکر ادا کیا کہ اب سخت قوانین بن چکے ہیں اور لوگ قانونی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے خود پر الزام لگانے والوں کو سزا ملنے کی بات کرتے وقت کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی بتایا کہ وہ کس معاملے پر بات کر رہی ہیں، تاہم ممکنہ طور پر انہوں نے سینئر اداکارہ سلمیٰ ظفر کی جانب سے پیسے ہڑپ کیے جانے کے الزامات سے متعلق بات کی۔
سلمیٰ ظفر نے جولائی 2020 میں اداکار سعود اور جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ان کے ایک کروڑ جب کہ عام ملازمین کے بھی ہزاروں روپے کھا گئے۔
سلمیٰ ظفر نے کہا تھا کہ سعود اور ان کی اہلیہ کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس میں اداکاروں اور ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہیں تک نہیں دی جاتیں۔
ان کے بیان کے بعد جویریہ سعود نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر انہوں نے سلمیٰ ظفر کے پیسے کھائے تو وہ سات سال کیسے اور کیوں ان کے ساتھ کام کرتی رہیں؟
جویریہ سعود نے اس وقت دعویٰ کیا تھا کہ کاروبار میں شراکت داری کے انکار پر سلمیٰ ظفر نے ان کے خلاف الزامات لگائے۔
اور اب جویریہ سعود نے سلمیٰ ظفر کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ان پر الزامات لگانے والوں کو عدالت کی جانب سے سزائیں ملیں اور پھر الزام لگانے والوں نے ان سے تحریری معافی بھی مانگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فضائی حملے میں 3 ترک شہری ہلاک
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے
جنوری
آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال
?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب
اپریل
لباس کسی کو اچھا یا برا نہیں بناتا: اُشنا شاہ
?️ 14 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اُشنا شاہ کا ماننا ہے کہ لباس کسی انسان
اپریل
اس بار اسپتال میں امریکی خونی فائرنگ؛ 4 افراد ہلاک
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اوکلاہوما کی ریاست
جون
العدیسہ میں لبنانی مزاحمت کاروں کا حملہ؛ 15 صیہونی ہلاک اور زخمی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی آپریشنز روم کے ایک فیلڈ افسر نے جنوبی
اکتوبر
پورے فلسطین میں مقاومت ہی فتح اور آزادی کا واحد راستہ ہے
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے بئر السبع میں شہادتوں کی
مارچ
شام میں امریکی مشکوک نقل و حرکت
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت کے نائب سربراہ
جولائی
ایلان ماسک کی تیسری سیاسی جماعت، امریکہ میں سیاسی جمود اور ناکامی کی علامت
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایلان ماسک نے تیسری سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان
جولائی