?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف ہے کہ ہر وقت پیچھا کرتے رہنے پر ہی انہوں نے تنگ آکر اپنے شوہر قیصر نظامانی کو کہا تھا کہ اگر وہ انہیں اتنی ہی پسند ہیں تو ان کا رشتہ مانگنے آئیں۔
فضیلہ قاضی نےحال ہی میں ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی کا قصہ بھی بیان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوہر قیصر نطامانی سے قبل ہی اداکاری کا آغاز کردیا تھا اور ان دونوں کی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔
ان کے مطابق قیصر نظامانی نے سندھی جب کہ انہوں نے اردو ڈراموں سے کیریئر کا آغاز کیا، ان کی والدہ کو قیصر نظامانی بہت پسند تھے اور وہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایک دن ٹی وی پروگرام کی میزبانی کرتے وقت انہوں نے قیصر نظامانی کو بتایا کہ ان کی والدہ ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں، وہ ان کے ڈرامے بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔
فضیلہ قاضی کے مطابق قیصر نظامانی آئے روز کبھی ان کے بھائیوں سے ملنے کے بہانے یا کسی اور بہانے سے انہیں دیکھنے گھر آجایا کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں تک قیصر نظامانی ہر اس شوٹنگ سیٹ پر بھی پہنچ جاتے تھے، جہاں ان کی شوٹنگ ہو رہی ہوتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک بار قیصر نظامانی انہیں کسی ڈرامے کی ریہرسل کے بعد گھر چھوڑنے آئے تو انہوں نے دوستوں کو فون کرکے بتایا کہ وہ فضیلہ قاضی کو گھر چھوڑنے گئے تھے۔
اداکارہ کے مطابق قیصر نظامانی کے ہر شوٹنگ سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آنے سے تنگ آکر انہوں نے انہیں رشتہ بھیجنے کا کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہونے والے شوہر کو بتایا کہ انہیں یہ سب کچھ اچھا نہیں لگتا، اگر انہیں وہ اتنی ہی پسند ہیں تو ان کے گھر رشتہ بھیجیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی بات پر قیصر نظامانی راضی ہوگئے اور انہیں امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ قیصر نظامانی تو فوری طور پر شادی کے لیے رضامند ہوگئے لیکن ان کے گھر والے شادی کے لیے راضی نہیں ہوئے اور ان کی شادی ہونے کافی وقت لگا۔
ان سے قبل قیصر نظامانی بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے اور فضیلہ قاضی کے خاندان والے ایک دوسرے کے سیاسی دشمن تھے، اس لیے ان کی شادی نہیں ہو پا رہی تھی لیکن چند سال کی کوششوں کے بعد ان کی شادی ہوگئی۔
دونوں اداکاروں کا شمار شوبز کی مقبول اور خوبصورت ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کے بچے بھی ہیں اور ان کے بڑے بیٹے نے بھی شادی کرلی ہے۔
مشہور خبریں۔
آرٹی فیشل گریویٹی پیدا کرنے والا دیوقامت پہیے نما خلائی اسٹیشن
?️ 1 مارچ 2021واشنگٹن {سچ خبریں} آربٹل اسمبلی کارپوریشن نے زمین کے گرد مدار میں
مارچ
بحرین کا عوامی انقلاب آزادی کا پیش خیمہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ کے موقع پر بحرینی
فروری
ریاض نے حماس کے نمائندے کی سزا 15 سے کم کر کے 3 سال کر دی
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی عرب میں اردنی قیدیوں کی (غیر سرکاری) کمیٹی کے
دسمبر
پاکستان میں کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 25 افراد کا انتقال
?️ 27 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں )عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری
جنوری
جولان کی بلندیوں کی مکمل آزادی تک صیہونیوں کے خلاف لڑتے رہیں گے:جولان کے باشندے
?️ 14 فروری 2021سچ خبریں:شام میں مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے رہائشیوں نے ان علاقوں
فروری
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے پر عمل پیرا ہے:حریت کانفرنس
?️ 2 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
جولائی
سب سے کم عمر صیہونی کابینہ
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی پارلیمنٹ ایسے وقت میں تحلیل کر دی گئی ہے جبکہ
جولائی
طورخم بارڈر کی بندش سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز کی مشکلات میں اضافہ
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاک افغان طورخم بارڈر کی مسلسل پانچویں روز بھی
فروری