گلزار صاحب نے پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا، عدنان شاہ ٹیپو

?️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ بھارت میں کام کرنے گئے تو معروف شاعر، لکھاری و نغمہ نگار گلزار صاحب نے انہیں پہچان نہ پانے پر اظہار ندامت کیا اور کہا کہ آپ تو دکھنے میں ہی آرٹسٹ لگتے ہیں۔

عدنان شاہ ٹیپو نے حال ہی میں فیصل قریشی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دوسرے معاملات پر کھل کر بات کی۔

عدنان شاہ ٹیپو نے ایک سوال پر خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دیا اور کہا کہ انہیں چار بیٹیاں ہیں لیکن انہیں ایسے لگتا ہے کہ خدا نے انہیں چار مائیں دی ہیں۔

ان کے مطابق بیٹیاں انہیں ماں کی طرح ڈانٹتی بھی ہیں تو ان سے پیار بھی کرتی ہیں اور جب بیٹیاں انہیں گلے لگاتی ہیں تب انہیں احساس ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے خوش قسمت ترین شخص ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ماضی میں ایک بار انہیں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ”ڈیڑھ عشقیہ“ فلم کے لیے کاسٹ کیا گیا تھا مگر ویزا نہ ملنے پر وہ وہاں نہیں جا سکے، بھارت نے انہیں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا۔

عدنان شاہ ٹیپو نے کہا جو ان کی قسمت میں لکھا ہے وہ ہوکر رہتا ہے، مادھوری کے ساتھ فلم نہ کرنا ان کی قسمت میں تھا۔

اداکار نے ایک اور واقعہ بتایا کہ جب انہیں کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو اس وقت اسٹیج سے ان کے پسندیدہ اداکار رابرٹ ڈی نیرو اتر رہے تھے، جس کی عزت کے لیے وہ اٹھے اور انہیں سلام کرنے کی کوشش کی تو انہیں دوستوں نے روکا اور کہا کہ تم بھی ایک ہیرو ہو لیکن انہوں نے دوستوں کی بات نہ مانی اور اپنے پسندیدہ اداکارہ کو دور سے ہی آںکھوں کے ذریعے سلام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عدنان شاہ ٹیپو نے بتایا کہ بیرون ملک جاکر کام کرنا انتہائی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے، اس وقت ہم صرف ایک فرد نہیں بلکہ ایک ملک ہوتے ہیں اور پورے ملک کی ذمہ داری کندھوں پر ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ بھارت کام کرنے گئے تو انہیں احساس ہوا کہ بطور پاکستانی ان کے کندھوں پر کتنی ذمہ داری ہے۔

عدنان شاہ ٹیپو نے بھارت کا ایک واقعہ سنایا کہ انہیں پاکستان سے کسی نے گلزار صاحب کے لیے کرتا دیا تھا اور جب وہ انہیں وہ دینے گئے تو گلزار صاحب نے ان سے دریافت کیا کہ وہ بھارت کیوں آئے ہیں اور وہ کیا کرتے ہیں؟

اداکار کے مطابق انہوں نے گلزار صاحب کو بتایا کہ وہ اداکار ہیں اور مہیش بھٹ کی فلم میں بطور مرکزی ولن کام کرنے آئے ہیں، جس پر گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھا اور اظہار ندامت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ گلزار صاحب نے انہیں دوبارہ دیکھنے کے بعد انہیں نہ پہچان پانے پر اظہار ندامت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو چہرے سے ہی آرٹسٹ لگتے ہیں، آپ کو کیسے میں نہیں پہچان پایا۔

عدنان شاہ ٹیپو کے مطابق بعد ازاں گلزار صاحب نے انہیں ایک ہفتے بعد کھانے کی دعوت پر بلایا۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کو ایران کے خلاف فوجی اور جغرافیائی چیلنجز کا سامنا 

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: رسالہ فارن پالیسی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے

امریکیوں میں نیتن یاہو کی مقبولیت میں تاریخی کمی

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی تحقیقی ادارے گیلپ کے ایک سروے کے مطابق، صہیونی

پاکستان میں فلسطین کے حامیوں نے حماس کے رہنماؤں پر اسرائیلی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: فلسطین کے حامیوں نے آج پاکستانی دارالحکومت میں صیہونی مخالف

عراقی مقاومت کا حملہ آوروں کے خلاف فوجی جوابی کارروائی پر اصرار

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں: دو روز قبل جب عراقی اسلامی مزاحمت نے سیاسی مصلحتوں

امریکہ اور صیہونیوں کو شکست دینے میں ایران کی کامیابی

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ایران اپنی کامیاب کارروائی سے امریکہ اور صیہونی حکومت کو شہید

پنشن بم کی شکل اختیار کرچکی، روکنے کیلئے قانون سازی کرنی ہوگی، وزیر خزانہ

?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی زیرِ صدارت

ٹرمپ نے ایران کی فوجی طاقت کے بارے میں پھر اپنے وہم کو وہم دہرایا 

?️ 2 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کے حوصلے بڑھانے

بلوچستان میں ماہ رنگ بلوچ زیر حراست، پولیس

?️ 22 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک پاکستانی پولیس اہلکار نے خبر رساں ادار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے