?️
کراچی (سچ خبریں) اداکارہ نائلہ جعفری گزشتہ 5 سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور حال ہی میں انہیں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کرایا گیا تھا اور اب نائلہ جعفری کی مدد کے لیے اداکار میکال ذوالفقار اور یاسر حسین بھی سامنے آگئے۔
کینسر کی شکار سینئر اداکارہ نائلہ جعفری کی جانب سے ڈراموں کو دوبارہ نشر کیے جانے پر اداکاروں کو بھی دوبارہ معاوضہ دیے جانے اور مالی مدد کی اپیل کے بعد اداکار بھی ان کی مدد کے لیے سامنے آگئے۔نائلہ جعفری کینسر کے علاج کے لیے کیموتھراپی کروا رہی ہیں، تاہم انفیکشن کی وجہ سے انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
ہسپتال میں داخل کرائے جانے کے بعد چند دن قبل ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں وہ ہسپتال کے بستر سے کسم پرسی کی حالت میں مدد مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔نائلہ جعفری نے واضح طور پر شوبز شخصیات یا ٹی وی مالکان سے مالی مدد نہیں مانگی تھی۔
تاہم انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ جن اداکاروں کے ڈرامے دوبارہ نشر کیے جاتے ہیں، انہیں ان کا معاوضہ بھی دوبارہ ملنا چاہیے۔اداکارہ نے بتایا تھا کہ ایک ٹی وی چینل نے ان کے ایک ڈرامے کو 5 سال میں 6 بار نشر کیا مگر انہیں معاوضہ ایک بار ہی ملا تھا۔
مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ جذباتی ہوگئی تھیں، جس کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سندھ کی وزارت ثقافت نے نائلہ جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا اور اداکارہ کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔


مشہور خبریں۔
شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری
مارچ
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:عراق کے صوبے صلاح الدین میں قابض امریکی فوج کے رسد
فروری
صیہونی رہنماؤں کا مظاہرین کو دبانے کا مطالبہ
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عبوری وزیر اعظم اور قائم مقام وزیر اعظم
دسمبر
ممنوعہ فنڈنگ کیس، سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عمران خان ایف آئی اے طلب
?️ 2 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
نومبر
جام کمال کا اپوزیشن میں بیٹھنے پر رضا مندی کا اظہار
?️ 24 اکتوبر 2021کوئٹہ ( سچ خبریں ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن میں
اکتوبر
پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط
مئی
چین کی داؤس کانفرانس میں سعودی وفد
?️ 27 جون 2023سچ خبریں:چین مشرق وسطیٰ کے ساتھ تعاون کو گہرا کر رہا ہے
جون
وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری
?️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
فروری