?️
سچ خبریں: کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 سے 3 کروڑ روپے ہے۔
بالی وڈ پر تقریباً 20 سال سے راج کرنے والی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونے والی شخصیات میں شامل ہیں جن کے حصے میں پیدائش سے لے کر جوانی تک آسائشیں اور پھر کامیابیاں ہی دیکھنے میں آئیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان گھر میں کیا کرتے ہیں؟ کرینہ کپور کا انکشاف
فلموں کے ذریعے باکس آفس پر راج ہو یا پھر ریمپ واک سے ایڈورٹائزنگ تک کا سفر، کرینہ اپنے دو دہائی پر مشتمل کیرئیر میں ہر فن آزما چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر حال ہی میں کرینہ کی آسائشوں سے بھری زندگی سے متعلق ایک رپورٹ شیئر کی گئی جس کے مطابق کرینہ کپور کی جائیداد کی مجموعی مالیت 440 کروڑ بھارتی روپے ہے جس کا زیادہ تر حصہ ان کے فلمی کیرئیر سے آنے والے معاوضے پر مشتمل ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرینہ کی ایک فلم کا معاوضہ 10 سے 12 کروڑ بھارتی روپے ہے اور ان کی ماہانہ آمدنی 2 سے 3 کروڑ روپے ہے۔
فلموں کے علاوہ برانڈ کی تشہیر اور فوٹو شوٹس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی کرینہ کی جائیداد کا ایک اہم حصہ بڑھانے کا سبب ہے، بالی وڈ میں وہ ایک برانڈ کی تشہیرکیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے وصول کرتی ہیں۔
کرینہ بالی وڈ کے مشہور رئیلیٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس کی جج بھی رہ چکی ہیں جس کا انہوں نے 3 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیا تھا۔
آسام کے فارچیون ٹاور میں ایک دہائی سے زیادہ عرصہ رہنے کے بعد کرینہ اور سیف علی خان اپنے بچوں کے ساتھ باندرہ میں ستگرو شرن کے ایک اپارٹمنٹ میں شفٹ ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب
چار منزلہ یہ اپارٹمنٹ درشنی شاہ کا ڈیزائن کردہ ہے جس میں شاندار آرٹ ورک، لائبریری، قدیم اشیا، ماڈرن طرز کا فرنیچر مکینوں کی عیش وعشرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
دوسری جانب کرینہ اور سیف سوئٹزرلینڈ میں چھٹیاں گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بالی وڈ کپل یہاں بھی 33 کروڑ بھارتی روپے کے گھر کا مالک بھی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی اسکولوں میں مسلح قتل عام کیوں نہیں رکتا؟
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:بائیڈن کا یہ تلخ اعتراف کہ امریکہ بچوں کے لیے غیر
اپریل
غزہ میں نسل کشی بین الاقوامی دوہرے معیار کا نتیجہ ہے: کویتی ولی عہد
?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں: کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح نے
ستمبر
امریکی عدالت کا سنٹرل بینک آف ایران کے خلاف 1.68 بلین امریکی ڈالر ہرجانے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی جج نے اپنے فیصلے میں سنٹرل بینک آف ایران
مارچ
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کہاں تک جانے والی ہے؟
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان خاص طور پر تیل اور
مئی
سعودی ولی عہد کا منصور ہادی کو فوری ہٹانے کا راز
?️ 4 مئی 2022سچ خبریں:رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک یمنی ذریعے نے سعودی
مئی
عمران خان کے خلاف ریفرنس سپیکر کو بھجوا دیا
?️ 3 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق
جولائی
سہیل آفریدی کا بانی سے ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط
?️ 21 نومبر 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی
نومبر
سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے
جون