ڈپریشن کے باعث تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، ثروت گیلانی

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے باعث انہوں نے کم سے کم تین بار اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی جب کہ کافی عرصے تک وہ تنہائی کا شکار بھی رہیں۔

ثروت گیلانی نے حال ہی میں ’نیوز 365‘ کے پروگرام میں عائشہ عمر کے شو میں ذہنی صحت اور ڈپریشن سمیت بچوں کی پیدائش کے بعد ماؤں کو ہونے والے پوسٹ پارٹم ڈپریشن پر بھی کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ بیٹی کی پیدائش سے قبل ہی ڈپریشن کا شکار تھیں اور انہوں نے تین سال تک ماہرین کی خدمات لیں اور چار ماہرین کے بعد ایک ماہر نے ان میں ڈپریشن کی تشخیص کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ماہرین کے پاس جانے کا فائدہ ہوا اور وہ ڈپریشن کے شکار تمام افراد کو ماہرین کے پاس جانے کا مشورہ دیں گی۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ تھراپسٹ کی فیس ادا نہیں کر سکتے، وہ آن لائن مفت ذہنی صحت پر مشورے دینے والے پلیٹ فارمز تلاش کریں، کتابیں پڑھیں اور ذہنی صحت سے متعلق مختلف وسائل سے جاننے کی کوشش کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کسی کو سب سے پہلے اپنی ذات کا خیال رکھنا چاہیے، ہر کسی کو سمجھنا چاہیے کہ انہیں کون سی چیزوں اور باتوں سے مسائل ہوتے ہیں اور وہ کیسی باتوں پر خوش ہوتے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق ہر کسی کو اپنے آپ کو خوش رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر کوئی بھی فرد خوش نہیں ہوگا تو وہ درست انداز میں زندگی کو آگے نہیں بڑھا پائے گا، وہ دوسروں کے لیے بھی مسائل پیدا کرے گا۔

اداکارہ ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ شدید ڈپریشن کا شکار رہیں، انہوں نے تین سال تک تھراپی سیشن لیے جب کہ تین بار خودکشی کرنے کا بھی سوچا۔

اداکارہ کے مطابق بیٹی کی پیدائش کے بعد پوسٹ مارٹم ڈپریشن کے دوران وہ کافی عرصے تک نوزائیدہ بیٹی کو بھی نظر انداز کرنے لگیں، وہ ان کی طرف دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی تھیں۔

ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تین بار خودکشی کرنے کی کوشش کی، وہ کمرے میں لگے پنکھے کو دیکھ کر سوچتی تھیں کہ پنکھا ان کا وزن برداشت نہیں کر پائے گا اور گر جائے گا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسی طرح وہ ڈرائیونگ کے دوران یہ سوچتی رہتی تھیں کہ وہ کتنی تیز اسپیڈ سےگاڑی درخت یا کھنبے سے جاکر ٹکرائیں تو وہ براہ راست مر جائیں گی؟

ثروت گیلانی کے مطابق وہ چاہتی تھیں کہ انہیں سکون کی موت ملے، انہیں ایکسیڈنٹ کے دوران تکلیف وغیرہ نہ ہو، بس براہ راست موت کی نیند سو جائیں۔

انہوں نے ڈپریشن کو سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ شوہر ان کے پاس ہوتے تھے لیکن وہ خود کو تنہائی کا شکار سمجھتی تھیں، انہیں ہر چیز کھوکھلی لگتی تھی۔

اس سے قبل بھی ثروت گیلانی بتا چکی ہیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو نوزائیدہ بیٹی کو مارنا چاہتی تھیں۔

خیال رہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد ڈپریشن کے لیے پوسٹ پارٹم ڈپریشن کی اصطلاح کا استعمال کیا جاتا ہے جو ایک عام عارضہ ہے۔

پوسٹ پارٹم ڈپریشن کے دوران ماں کے ذہن میں منفی خیالات آنا معمول ہوتا ہے، ایسے میں خود کو یا اپنے بچے کو نقصان پہنچانے کے خیالات تواتر سے آتے ہیں، اس مرض کا دوسرا سب سے بڑا اثر مریض پر غنودگی طاری ہونا اور منہ خشک ہوجانا ہے۔

مشہور خبریں۔

یمن کی جنگ میں جارحیت پسندوں کی مایوسی

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی زیرقیادت جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعہ کی صبح

پیپلز پارٹی وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل میں تاخیر پر حیران

?️ 13 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ

مقبوضہ کشمیر :حریت رہنمائوں کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش

?️ 1 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

سوڈان میں کشیدگی؛مصر اور سعودی عرب کی خرطوم کے لیے پروازیں بند

?️ 16 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں شدت کے بعد سعودی

عمران خان پانچ سالوں میں مہنگائی ختم کر دیں گے

?️ 29 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان

تل ابیب کو گیس کشف کی اجازت نہیں : حزب اللہ

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:  لبنانی حزب اللہ تحریک نے آج اتوار کریشگیس فیلڈ میں

مارون بیس میں حزب اللہ کے بڑے آپریشن

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:کل صبح لبنان کی اسلامی مزاحمت نے کوہ الجرمق میں واقع

طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے