پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی بلاک بسٹر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ  کو بھارت میں ریلیز پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا بولی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق فلم کو سیاسی گروہوں خصوصاً مہاراشٹر نونرمان سینا کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلم ملک میں دکھائی گئی تو احتجاج کیا جائے گا۔

پاکستانی سنیما اور فنکاروں کی سخت مخالفت کرنے والے اس گروہ نے ایک بار پھر اس فلم کی ریلیز پر برہمی کا اظہار کیا ہے، ایم این ایس سنیما ونگ کی صدر امیہ کھوپکر نے واضح کیا کہ پارٹی فلم کوبھارت میں ریلیز کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے گی۔

امیہ کھوپکر کا کہنا ہے کہ یہ فلم ریلیز نہیں کی جائے گی، صرف یہ فلم ہی نہیں، ہم بھارت میں کسی بھی پاکستانی فلم یا اداکار کو جگہ نہیں دیں گے، اگر ایسا ہوتا ہے تو سخت احتجاج کیاجائے گا۔

انہوں نے دیگربھارتی ریاستوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس کی پیروی کریں اور فلم کی نمائش کی مخالفت کریں۔

انہوں نے غیر ملکی فنکاروں پر بھارتی ٹیلنٹ کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے فوجی سرحدوں پر مر رہے ہیں اور ہمارے شہروں پر حملے ہو رہے ہیں، ہمیں یہاں پاکستانی اداکاروں کی ضرورت کیوں ہے؟ کیا ہمارے پاس کافی ٹیلنٹ نہیں ہے؟

انہوں نے بھارت میں سینما مالکان کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی نمائش پر نظر ثانی کریں، مزید کہنا تھا کہ اگرچہ آرٹ اور سیاست الگ ہیں لیکن پارٹی بھارتی فوجیوں کی قیمت پر پاکستانی فلموں کی نمائش کے خیال کی حمایت نہیں کرتی۔

خیال رہےکہ فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 2 اکتوبر 2024 کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی اور اس کے ڈسٹری بیوٹرز زی اسٹوڈیوز ہیں۔

فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے بھی اپنے انسٹا گرام پوسٹ پر لکھا تھا کہ بھارت میں فلم 2 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ دو سال گزر چکے ہیں، اور اب بھی پاکستان میں ویک اینڈ پر ہاؤس فل رہتا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا پاکستان سے بھارت تک کا سفر طویل ہے لیکن فلم کی کامیابی ناقابل تردید ہے، فلم پاکستان میں 13 اکتوبر 2022 کو ریلیز ہوئی اور جلد ہی اگست 2023 تک دنیا بھر میں 400 کروڑ روپے سے زائد کلکشن کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

یہ فلم 1979ء میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم ’مولا جٹ‘ کا سیکوئل یا ری میک تو نہیں ہے، بلکہ اس فلم کے کرداروں پر مبنی ایک نئی کہانی کو تخلیق کیا گیا ہے، جس کو فلم کی زبان میں ری بوٹ کہا جاتا ہے۔

گزشتہ برس ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو ’ یورپی ملک ناروے میں ہونے والے سالانہ ’بولی وڈ فلم فیسٹیول‘ میں بہترین فلم کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید و دیگر اداکار شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن نے اسرائیلی ہوائی اڈوں پر نیویگیشن کے بارے میں حتمی انتباہ جاری کیا

?️ 6 مئی 2025سخ خبریں: یمن میں انسانی ہمدردی کے آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر نے سول

بن سلمان کا بین الاقوامی ڈیجیٹل جبر

?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایک بین الاقوامی تحقیقاتی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی ولی

نئے پوپ کا عالمی طاقتوں کے لیے پہلا پیغام: مزید جنگ نہیں

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: اپنے انتخاب کے بعد اپنے پہلے پیغام میں، دنیا کے

کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی

جوزف عون کی قومی مزاحمتی پوزیشنز اور شیخ نعیم قاسم کی تعریف

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: لبنان کے صدر جوزف عون نے شہداء سید حسن نصر

اسرائیل کی حمایت میں امریکہ کا جانبدارانہ موقف ایک بڑا مسئلہ

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کا

30 لاکھ اسرائیلیوں کی معلومات کی نیلامی

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اعتراف کیا کہ موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا

’عدالتی اصلاحات بل‘ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے، عمران خان

?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے