?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مقبول ترین گلوکارہ نیہا ککڑ کے تلخ ماضی سے پردہ اُٹھاتے ہوئے اہم انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کرنے کا سوچ لیا تھا۔کیونکہ اپنے بوائے فرینڈ سے تنگ آ کر وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سال 2018ء میں نیہا ککڑ نے اپنے بوائے فرینڈ ہیمانش کوہلی کے ساتھ اپنے تمام تعلقات ترک کیے تو اُس وقت گلوکارہ ذہنی اذیت کا شکار ہوگئی تھیں کیونکہ سوشل میڈیا سمیت انڈسٹری میں اُنہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔
اس کے بعد نیہا ککڑ نے سال 2019ء میں اپنے دوست وی بور پرشا کے ساتھ کام کرنا شروع کیا تاکہ وہ ذہنی اذیت سے نکل سکیں لیکن افسوس وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں اور پھر اُنہوں نے تنگ آکر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیہا ککڑ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ’وہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں، وہ ذہنی اور جسمانی طور پر سکون میں نہیں ہیں۔گلوکارہ نے کہا تھا کہ ’اُن کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد یہ بالکل نہیں سوچتے تھے کہ وہ یہاں تک کتنی محنت کرکے پہنچی ہیں، وہ بھی کسی کی بیٹی اور بہن ہیں، اُنہوں نے سخت محنت کرکے اپنی فیملی کو خود پر فخر محسوس کروایا ہے۔‘
اُنہوں نے کہا تھا کہ ’وہ ایک فنکار ہونے سے پہلے انسان ہیں، اُن کے پاس بھی دل ہے، اُنہیں دُکھ ہوتا جب کوئی جھوٹے الزام لگاتا ہے، کسی کی نجی زندگی پر تنقید کرنا چھوڑ دیں۔نیہا ککڑ نے کہا تھا کہ ’کسی کو اتنی تکلیف نہ دیں کہ وہ ذہنی مریض بن جائے اور تنگ آکر اپنی زندگی ختم کرنے کا سوچ لے۔
بھارتی گلوکارہ کی یہ پوسٹ دیکھنے کے بعد اُن کے مداح شدید پریشان ہوگئے تھے تاہم بعدازاں نیہا ککڑ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ وہ اب بالکل ٹھیک ہیں، یہ اُن کی زندگی کا مشکل وقت ہے جو بہت جلد گُزر جائے گا۔اس کے ساتھ ہی نیہا ککڑ نے اپنے مداحوں اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی
علاقائی سلامتی کے لیے ایران سعودی مذاکرات کے نتائج
?️ 6 جنوری 2023اسلامی جمہوریہ ایران کی ایوان صدر نے اعلان کیا کہ سعودی عرب
جنوری
صیہونی حکومت کی انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں: مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق بحرین میں اسرائیلی سفارت خانے
نومبر
10دسمبر کو وزیر اعظم عمران خان گرین لائن کا افتتاح کریں گے
?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
دسمبر
اقوام متحدہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری بھارت کی آبادکاری مہم کا نوٹس لے: نعیم خان
?️ 3 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس
اپریل
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر
اقوام متحدہ نے صیہونی جارحیت پر کیا ردعمل دکھایا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے پیر کے
اکتوبر
روس نے غلط معلومات شائع کرنے پر جرمانہ عائد کیا،وجہ؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:جمعرات کو، روس نے ایپل اور آن لائن انسائیکلو وکی پیڈیا
اگست