ندا یاسر کی کون سی  قیمتی چیزیں چوری ہو گئیں؟

ندا یاسر کی کون سی  قیمتی چیزیں چوری ہو گئیں؟

?️

کراچی (سچ خبریں)معروف پاکستانی میزبان و اداکارہ ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں، اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا، خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔

ندا یاسر جو کہ کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے گئی ہوئی تھیں۔سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ استنبول میں ان کی قیمتی جیولری چوری ہو گئی تھی۔

ندا یاسر کا کہنا ہے استنبول میں بڑی چوریاں ہوتی ہیں خوامخواہ میں ہی پاکستان اتنا بدنام ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بس تین چار ہی قیمتی چیزیں ہیں جو ان کے پاس موجود ہوتی ہیں جن میں کچھ ہیرے کی انگوٹھیاں اور ایک ہار ہے،  وہ یہ جیولری ترکی پہن کر چلی گئیں تھیں اور اب انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ ’انہوں نے ترکی میں اپنی انگوٹھیاں اور ہار ایک پاؤچ میں ڈال کر اپنے بڑے بیگ میں سنبھال کر رکھی تھیں اور اُن کا وہ بڑا بیگ ہوٹل میں ہی ہوتا تھا، ان کا خیال تھا کہ ہوٹل کے کمرے کی الماری میں رکھے  ہوئے بیگ میں سے کون چوری کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا خیال غلط ثابت ہوا اور اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا۔ندا یاسر نے بتایا کہ جس رات انہوں نے پاکستان واپس آنا تھا انہیں اس واقعے کی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے ترکی کے تھانے میں بیٹھ کر اپنی باری کا چار گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا۔

 

مشہور خبریں۔

وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلا کی جانب سے

غزہ کی نام نہاد امن کونسل کے مؤقف پر حماس کا سخت ردعمل

?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:حماس نے غزہ کی نام نہاد امن کونسل کے ایک بیان

اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

?️ 12 دسمبر 2025 اقوام متحدہ کا افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر سخت انتباہ

سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف ایک اور درخواست

بھارت کشمیریوں کو معذور بنانے کے لئے منظم طریقے سے تشدد کا استعمال کر رہا ہے

?️ 3 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری

?️ 24 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب

سیاسی طور پر اپوزیشن کی شکست میں ایک اور اضافہ ہوا ہے

?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر

ٹرمپ نے پیوٹن سے ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا کیا اعلان 

?️ 9 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے