میشا شفیع کیخلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور  غلط بیانی

میشا شفیع کیخلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور  غلط بیانی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف بھارتی میڈیا کی گمراہ کن اور غلط رپورٹنگ کا پروپگنڈا بےنقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا میں گلوکار علی ظفر  کے گلواکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے کافی چرچا ہو رہا ہے ، غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر میشا شفیع مقدمہ ہارتی ہیں تو انہیں  3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا میں گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کے حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ انہیں 3 سال کی قید سنا دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا نے گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے کیس کے حوالے سے گمراہ کن اور غلط رپورٹنگ کی حد ہی کردی، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیے جانے پر گلوکارہ خود بھی برہم ہوگئیں، ان کے وکیل اسد جمال کی جانب سے ایک وضاحتی پیغام بھی سامنے آیا ہے۔

گلوکارہ نے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام باتیں جھوٹ پر مبنی ہیں، بھارتی میڈیا کو اس جھوٹے پروپیگنڈے پر شرم آنی چاہئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اگر میشا شفیع مقدمہ ہارتی ہیں تو انہیں  3 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بھارت کی مشہور و معروف میڈیا آؤٹ لیٹس میں یہ خبر گردش کرنے لگی کہ میشا شفیع کو علی ظفر پر ہراسانی کا جھوٹا الزام عائد کرنے پر تین سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی دیکھا دیکھی باقی پلیٹ فارمز نے بھی بغیر تصدیق کیے یہ جعلی خبر شائع کی۔

خبر کے وائرل ہونے پر میشا شفیع کے وکیل اسد جمال نے سوشل میڈیا پر ایک وضاحتی پوسٹ بھی جاری کی ہے جس میں کہا گیا کہ میشا کو عدالت نے اب تک کوئی سزا نہیں سنائی ہے۔وضاحتی پیغام میں کہا گیا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ غلط اور بے بنیاد خبر کیسے مختصر وقت میں اتنی پھیل گئی۔

سوشل میڈیا پر فعال میشا شفیع نے خود بھی غلط خبر پھیلانے والے تمام بھارتی میڈیا اداروں کو کھری کھری سنائیں۔خیال رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پر جسمانی طور پر ہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفر نے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاؤنٹ میرے خلاف تحقیر آمیز جملے اور جھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لیے استعمال کیا۔ علی ظفر کے مطابق میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس سے اُن کے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

مشہور خبریں۔

امن کے موقف کی سب حمایت کرتے ہیں جنگ کی حمایت کوئی نہیں کر سکتا، بلاول بھٹو

?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو کا

مسجد النبی کے امام پاکستان کے دورے پر

?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: مسجد النبی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد

اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ونگ میں 81 ہزار فوجی زیر علاج

?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ری ہیبلی ٹیشن ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا

امریکہ کی سلامتی دنیا کے عدم تحفظ پر منحصر

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی امور کے ماہر علیرضا محرابی نے امریکی انتخابات میں

امریکی ایوان نمائندگان بھی یوکرینی عام شہریوں کے قتل عام میں شریک

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر

190ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی

شمالی، جنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک

?️ 20 ستمبر 2024وزیرستان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں

اسرائیل آزاد غیر ملکی صحافیوں کے غزہ میں داخل ہونے سے کیوں ڈرتا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ جنگ کے آغاز سے صحافیوں اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے