?️
کراچی (سچ خبریں)عید الفطر کی خوشیوں پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے عوام کو یاد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن کے لوگوں کو بھی لازمی یاد رکھیں کیونکہ انہیں بھی اپنی عیدی کا انتظار ہے۔
دو روز قبل دُنیا کے کئی ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عیدالفطر منائی گئی، اس موقع پر جہاں دیگر لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کیں تو وہیں شوبز ستارے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔
شوبز ستاروں نے عید کے اپنے حسین ملبوسات میں اپنے پیاروں کے ہمراہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دلکش تصویریں شیئر کیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔انہی فنکاروں میں ہردلعزیز اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہوں نے چند گھنٹے قبل ہی اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصویریں شیئر کی ہیں۔
مہوش حیات نے عید کے موقع پر سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے خوبصورت دوپٹہ پہنا۔اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں اور دوستوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین اور دیگر عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’جب ہم یہ تہوار گھر والوں کے ساتھ گھروں میں مناتے ہیں تو براہِ کرم! فلسطین، مقبوضہ کشمیر اور یمن میں رہنے والے مظلوم بہن بھائیوں کو بھی اپنی دعاؤں میں لازمی رکھیں۔‘
مہوش حیات نے مزید کہا کہ ’اُن کے ٹوئٹ کے آخر کی دو تصاویر میں وہ اپنی عیدی کا انتظار کررہی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں 13 مئی کو عیدالفطر منائی گئی تھی جبکہ بھارت سمیت دیگر ایشیائی ممالک میں گزشتہ روز عیدالفطر منائی گئی تھی۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن کے خلاف گرفتاری وارنٹ کا کوئی قانونی جواز نہیں:روس
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے
مارچ
امریکی سینیٹرز میں پاکستان سے متعلق مسودہ قانون پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے
اکتوبر
اردوغان مسئلہ فلسطین کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس میں بائیڈن ہیرس حکومت کی تاثیر ترکی
ستمبر
شمالی شام میں پیش رفت؛ امریکی فوجوں کے انخلا کی سیاسی تیاریاں
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یدیعوت آحارونوت نے اعلان کیا کہ امریکی حکام نے اسرائیلی حکام
اپریل
پاکستان میں بھی پانی کے عالمی دن کا انعقاد کیا گیا
?️ 22 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) 22 مارچ کو پانی کا عالمی دن منایاجاتا ہے اس
مارچ
عراق میں امریکی فوج پر ایک اور حملہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلوں پر حملے جاری ہیں،
مارچ
سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستوں کو مسترد کر دیا
?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان میں صدارتی نظام کے
ستمبر
ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان
جون