?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے بھی پاکستان کے دیگر مشہو رشخصیات سمیت محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا پوری قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شکرگزار ہے جن کی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لئے وقف تھی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی شُکر گُزار ہے جن کی زندگی اپنے ملک کی خدمت کے لیے وقف تھی۔مہوش حیات نے کہا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستان کے سچے ہیروز میں سے ایک ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کی وجہ سے ہی ہم خطے میں اپنی ایک الگ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے۔آخر میں مہوش حیات نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مغفرت کے لیے دُعا بھی کی۔
واضح رہے کہ معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان گزشتہ روز خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان کچھ عرصہ پہلے کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، انہیں گزشتہ صبح طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان 1936ء میں بھوپال میں پیدا ہوئے، وہ اہلِ خانہ کے ہمراہ 1947ء میں ہجرت کر کے پاکستان آئے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے انجینئرنگ کی ڈگری 1967ء میں نیدر لینڈز کی ایک یونی ورسٹی سے حاصل کی، انہوں نے بیلجیئم کی ایک یونیورسٹی سے میٹلرجیکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے بعد میں ایمسٹرڈیم میں فزیکل ڈائنا مکس ریسرچ لیبارٹری جوائن کی۔مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پسماندگان میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔


مشہور خبریں۔
سویلینز کے ملٹری ٹرائل کےخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے
مئی
چین اور روس عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں: یورپی یونین
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: جاپان کے وزیر اعظم فومیا کشیدا اور کونسل آف یورپ
مئی
سعودی اتحاد کا سب سے اہم کمانڈر مأرب میں ہلاک
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:جارح سعودی اتحاد کا اہم ترین کمانڈر جنوبی مأرب میں انٹیلی
دسمبر
غزہ میں اسرائیل کی ایک اور ناکامی
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: گزشتہ دو ماہ کے دوران اور خاص طور پر حالیہ ہفتوں
مئی
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو طویل مدت تک نظرانداز کرنا ممکن نہیں:مصر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مصر کی نمائندہ یاسمین موسی
مئی
زهران ممدانی کون ہے؟ جو نیویارک کا میئر بنا
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: زهران ممدانی نئی یارک شہر کے پہلے مسلمان میئر ہیں جنہوں
نومبر
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: یو کے ایس ریسرچ سینٹر نے اپنے اے آئی پلیٹ
فروری
طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار
?️ 14 نومبر 2025 طولانی شٹ ڈاون کے بعد امریکی حکومت بحال،سیاسی بحران برقرار امریکہ
نومبر