?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار منیب بٹ کی بھارتی فلم ساز و اداکار منوج باجپائی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
منیب بٹ کی جانب سے انسٹاگرام پر منوج باجپائی سے ملاقات کی شیئر کردہ ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے شیئر کیا گیا اور صارفین نے دونوں اداکاروں کی تعریفیں کیں۔
دونوں اداکاروں نے دبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد تقریب میں ملاقات کی اور منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر سب کے سامنے بھارتی اداکار کی تعریفیں کیں اور ان کی جانب سے منوج باجپائی کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کو لیجنڈ اداکار قرار دیا۔
وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں منیب بٹ نے اسٹیج پر جاکر پہلے منوج باجپائی کو سلام کیا اور پھر اپنا تعارف کروانے کے بعد بھارتی اداکار کی تعریفیں کیں۔
منیب بٹ نے منوج باجپائی کی جانب چہرہ کرتے ہوئے ان کی اداکاری کی تعریفیں کیں اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ انہیں کاپی بھی کرتے ہیں۔
منیب بٹ نے کہا کہ وہ جب بھی کسی ڈرامے میں منفرد کردار ادا کرتے ہیں تو پہلے منوج باجپائی کے کسی کردار کو دیکھتے ہیں اور پھر ان کے اسی کردار کو کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاکستانی اداکار نے منفرد اداکاری پر بھارتی اداکار کی تعریفیں بھی کیں اور ساتھ ہی ان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ وہ منفرد کردار ادا کرکے دوسروں کے لیے مشعل راہ بنتے ہیں۔
پاکستانی اداکار کی جانب سے منوج باجپائی کی تعریفیں کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے پاکستانی اداکار کی بھی تعریفیں کیں۔
مختصر ویڈیو میں منوج باجپائی نے اپنے فلمی ڈائلاگ بول کر مداحوں کو خوش بھی کیا۔
مشہور خبریں۔
سپریم کورٹ نے ریکوڈک معاہدہ قانونی قرار دے دیا
?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق کیس
دسمبر
پشاور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس مل گیا
?️ 10 جنوری 2024پشاور:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن
جنوری
بھارت کیسے کشمیریوں کی شناخت مٹا رہا ہے؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: علی رضا سید کا کہنا ہے کہ نام نہاد بھارتی
اگست
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
مزاحمت جو کچھ کر رہی ہے وہ ایک تاریخی کارنامہ ہے: شیخ احمد قبلان
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے مشہور مفتی شیخ احمد قبلان نے لبنان کے
اکتوبر
غزہ کے 600 دنوں کی جنگ کی المناک داستان
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں،جان بوجھ کر بھوکا رکھنا صہیونی ریاست کا
جون
کراچی میں پولیس اور مظاہرین آمنے سامنے
?️ 15 جون 2021کراچی(سچ خبریں) الہ دین پارک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران
جون
داعش کی نئی نسل کہاں پروان چڑھ رہی ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراق کے قومی سلامتی کے مشیر نے اس ملک اور دنیا
جون