مداحوں نے پریانکا چوپڑا اور اداکارہ ژالے سرحدی کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دیا

مداحوں نے پریانکا چوپڑا اور اداکارہ ژالے سرحدی کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دیا

?️

کراچی (سچ خبریں) مداحوں نے پاکستانی اداکارہ و ماڈل ژالے سرحدی اور پریانکا  چوپڑا کو ایک دوسرے کے مشابہہ قرار دے دیا ، مشابہہ قرار دیے جانے پر ژالے سرحدی نے کہا  کہ عین ممکن ہے کہ پریانکا اُن کی دور کی رشتہ دار ہو انہوں نےاس سے قبل  انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کرچکی ہیں۔۔

معروف اداکارہ نے وقت گزاری کیلئے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اداکارہ نے صارفین کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیے۔اسی سیشن میں ایک صارف نے لکھا کہ آپ پریانکا کی ہمشکل لگتی ہیں۔

جواب میں اداکارہ نے لکھا کہ ان سے یہی بات پہلے بھی کئی لوگ ہزار بار کر چکے ہیں ۔انہوں نے اپنے جواب میں ازراہِ مذاق یہ بھی لکھا کہ  عین ممکن ہے کہ پریانکا چوپڑا میری دور کی رشتے دار ہو۔ژالے سرحدی نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کرچکی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ژالے کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس زمانے میں کام شروع کیا جب پاکستان میں ہندوستانی چینلز پر پابندی لگائی گئی تھی اور اسی عرصے میں پریانکامس ورلڈ بنی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ ایک شو کر رہی تھیں، لوگ سمجھے کہ وہ پریانکا ہیں اور ان دنوں ژالے ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کر رہی تھیں، جس نے ان کی تصاویر اپنے دوستوں اور ایجنٹ کو بھیج دیں، جس کے بعد ہندوستان سے رابطہ کیا گیا کہ وہ پریانکا کا ڈپلیکیٹ کردار ادا کریں۔

11جون 1981ءکو پیدا ہونے والی ژالے سرحدی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ اداکار خیام سرحدی کی بھتیجی ہیں۔ وہ کراچی یونیورسٹی کے شعبۂ وژوئل آرٹس کے پہلے بَیچ سے پاس آؤٹ ہونے والے گریجویٹس میں سے ایک ہیں۔ژالے کو شوبز میں ان کے فیملی فرینڈ ساجد حسن نے متعارف کروایا جنہوں نے ژالے کو ایک سٹکام ’پنٹرز‘ میں چھوٹا سا رول دیا،اس کے بعد ژالے نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔انہوں نے 2012ء میں عامر انیس سے شادی کی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی آبادکاروں کے دلوں میں فلسطینیوں کا عجیب خوف

?️ 17 جون 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی صہیونی بستیوں میں آگ لگانے

صیہونیوں کو حزب اللہ کی دھمکی

?️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کے اسلامی مزاحمتی آپریشن چیمبر نے صیہونی آبادکاروں کو صیہونی

کیا دمشق اور آنکارا کے تعلقات سے شام کا 12 سالہ بحران ختم ہو جائے گا؟

?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:ایسا لگتا ہے کہ ترکی اور شام کے رہنما دونوں ممالک

کے الیکٹرک کی پالیسیز سمجھ میں نہ آنے والی ہیں، سعید غنی

?️ 25 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ

ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری سے متعلق سندھ پولیس کا اہم فیصلہ

?️ 25 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاری اور ان کے

خیبر پختوانخواہ میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے

?️ 28 اکتوبر 2021خیبر پختوانخواہ (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی

سویڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اگست 2023سچ خبریں:سویڈن کی حکومت نے منگل کو اعلان کیا کہ انتہا پسندوں

پنجاب حکومت کا ’بے بنیاد الزامات‘ کے تناظر میں مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کر انے کا اعلان

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے