?️
کراچی: (سچ خریں) شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارائیں اپنے تعلقات اور شادیوں کے حوالے سے خبروں میں رہتی ہیں اور غیر شادی شدہ اداکاروں کے مداح ان کے رشتہ ازدواج میں بندھنے سے متعلق جاننے کی خواہش بھی رکھتے ہیں۔
ایسی ہی شوبز شخصیات میں اداکارہ مایا علی بھی شامل ہیں، جن کی شادی سے متعلق ان کے مداح پریشان ہیں۔
حال ہی میں مایا علی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالات کے جواب دیے، جہاں ان سے شادی سمیت ان کی تعلیم اور پسندیدہ اداکار سے متعلق بھی پوچھا گیا۔
مایا علی نے ایک مداح کے سوال پر جواب دیتے ہوئے بلال اشرف کی تعریفیں کیں اور لکھا کہ بہت ہی مزیدار ساتھی فنکار ہیں اور انہوں نے ہمیشہ کام کے دوران ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے۔
اسی طرح ایک اور سوال کے جواب میں مایا علی نے وہاج علی کے ہمراہ کام کرنے پر شکرانے ادا کیے اور لکھا کہ وہ خوش نصیب ہیں کہ انہیں وہاج علی جیسے اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔
مایا علی نے لکھا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ وہاج علی سے ان کی دوستی ہوئی اور انہوں نے اپنے عمل سے انہیں بتایا کہ سچی دوستی کیا ہوتی ہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ماس کمیونی کیشن میں ماسٹر کر رکھا ہے۔
اداکارہ نے ایک مداح کے جواب پر بتایا کہ انہوں نے زندگی کی مشکلات سے سیکھا کہ جب بھی کسی انسان پر مشکل وقت آئے تو وہ سنبھل کر پھر سے مزید مضبوط ہوکر اٹھ کھڑا ہوا۔
ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے اعتراف کیا کہ ان کا دل متعدد بار ٹوٹا ہے، تاہم انہوں نے دل ٹوٹنے سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
اداکارہ سے ایک مداح نے شادی سے متعلق سوال کیا اور پوچھا کہ وہ کب شادی کریں گی؟ جس پر مایا علی نے مختصر جواب دیا کہ جب خدا چاہے گا وہ شادی کرلیں گی۔
مشہور خبریں۔
سعودی حکام کی شہداء کی قبروں کو مسمارکرنے کی کوشش
?️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نےاس ملک کے مشرق میں شہداء کے خاندانوں سے
اکتوبر
صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت
جنوری
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
نیتن یاہو کے ایران اور انصاراللہ کے خلاف بے بنیاد الزامات
?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور انصاراللہ
مئی
صیہونی حکومت کی جیلوں کے سیکورٹی یونٹ میں اخلاقی اسکینڈل کا انکشاف
?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں کے انسداد فسادات اور آپریشنز یونٹ
جولائی
نیویارک میں فائرنگ؛10 افراد زخمی
?️ 2 اگست 2021سچ خبریں:امریکی شہر نیویارک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ
اگست
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ
?️ 6 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100
نومبر
امریکہ کے ہاتھوں شامی گندم کی چوری
?️ 21 جون 2022سچ خبریں:شام میں قابض امریکی افواج نے اس ملک کے شمال مشرقی
جون