?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے عورت مارچ کو ’ناکام عورتوں کا مارچ‘ قرار دیتے ہوئے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ماریہ بی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ ’انسٹاگرام‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں رواں ماہ لاہور میں ہونے والے عورت مارچ پر اپنے موقف کا کھل کر اظہار کیا۔
انہوں نے مارچ کے منتظمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔
فیشن ڈیزائنر کے مطابق عوام نے عورت مارچ کو مسترد کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناکام عورتوں کا مارچ تھا جس میں کامیاب عورتوں سے نفرت کا اظہار کیا گیا۔
ماریہ بی نے مارچ میں خود پر اور اداکارہ مشی خان پر ہونے والی تنقید اور پلے کارڈز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو کچھ کیا، اس سے آپ کی تربیت کا اندازہ ہو رہا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے کچھ سال قبل ہی عورت مارچ کو مسترد کردیا تھا، تاہم آپ کو اب تک احساس نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے خود مختار اور کامیاب بننا چاہتی ہیں۔
ان کا منتطمین پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہمیں سمجھ آگیا ہے کہ آپ لوگوں کو ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کرنے کا پیسہ ملتا ہے، فنڈنگ کی جاتی ہے۔‘
ماریہ بی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے مشی خان نے کہا کہ ’شکریہ ماریہ بی، آپ نے ان لوگوں کو بہترین جواب دیا۔‘
ڈیزائنر کے جوابی ردعمل کو دیگر فالوورز بھی پسند کر رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ اتنی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں کہ مجھے پتا ہی نہیں چلا کہ اس سال کوئی عورت مارچ ہوا بھی ہے۔‘
کسی نے لکھا کہ ’ہم آپ کے ساتھ ہیں کیونکہ آپ ہماری آنے والی نسلوں کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔‘
یاد رہے کہ 12 فروری کو خواتین کے قومی دن کے موقع پر لاہور میں عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں نہ صرف خواتین بلکہ اقلیتی اصناف نے بھی شرکت کی تھی۔
مذکورہ مارچ میں اداکارہ مشی خان اور ڈیزائنر ماریہ بی کے خلاف پلے کارڈز بھی نظر آئے، جب کہ دونوں خواتین پر تنقید بھی کی گئی۔
اس سے قبل ماریہ بی ہم جنس پرستی کے خلاف ٹھوس موقف اپنا چکی ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمان کے مفتی کی عرب رہنماؤں پر کڑی تنقید
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سلطنت عمان کے مفتی اعظم شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے
اپریل
جاسوسی کے الزام میں صفائی کرنے والے کو 3 سال کی سزا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گانٹز کے گھر کی
ستمبر
برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک
اگست
وزیر اعظم، کشمیریوں کے دل چکے ہیں: فواد چوہدری
?️ 25 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد حسین چوہدری نے
جولائی
ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم تصاویر لیک، پمز ہسپتال کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس طلب
?️ 13 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی
نومبر
بھارتی حکومت کشمیری عوام سے ان کی شناخت چھین کر ان کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے
?️ 7 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم
اپریل
3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل
?️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر
اگست
وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ سرکاری افسران کے تبادلے کی تجویز مسترد کر دی
?️ 24 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو خط
نومبر