?️
کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں مرد و خواتین کو محبت میں ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات کی وجہ سے بھی خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں جب کہ لڑکوں کی بلاوجہ لڑکیوں سے توقعات بھی رشتے ٹوٹنے کا ایک سبب ہیں۔
احسن خان نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں آج کل کے والدین اپنے بیٹوں کی درست تربیت نہیں کرتے یا ان کی تربیت پر توجہ نہیں دی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والدین نے بھی انہیں ہر چیز نہیں سکھائی، انہوں نے خود گزرتے وقت اور زندگی سے بہت کچھ سیکھا۔
ان کے مطابق ہمارے سماج میں لڑکیوں کے لیے زیادہ مسائل ہوتے ہیں، شادی کے بعد لڑکی کو دوسرے گھر جانا ہوتا ہے،جہاں کا ماحول بالکل مختلف ہوتا ہے۔
احسن خان نے کہا کہ لڑکا صرف شادی کرکے لڑکی کو گھر لے آتا ہے، جہاں لڑکی تمام نئے افراد سے ملتی ہیں، اس لیے ان کے لیے مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔
اداکار نے لڑکیوں اور خواتین کی خود مختاری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ پاکستانی سماج میں لوگ اپنی بیٹیوں پر سرمایہ کاری نہیں کر رہے، انہیں مضبوط نہیں بنا رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم لڑکیوں کا اتنا مضبوط بنائیں کہ انہیں کسی سہارے کی ضرورت نہ پڑے، وہ تمام کام خود کریں۔
انہوں نے مثال دی کہ اگر کسی خاتون کی شادی ختم ہوجاتی ہے یا کسی کے شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے تو ایسی خاتون سہارا چلے جانے کے بعد کچھ نہیں کر سکتی، کیوں کہ اسے کسی چیز کا پتا ہی نہیں ہوتا۔
احسن خان نے کہا کہ ہمیں لڑکیوں کو شعور، تعلیم اور خود مختاری دینے کی ضرورت ہے، آزادی کا یہ مطلب نہیں کہ لڑکیاں اپنے سماجی اقدار، مذہب اور روایات سے آزاد ہوں گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے تعلقات کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ محبت وقت مانگتی ہے، ایک نظر میں ہوجانے والی محبت نہیں ہوتی، وہ وقتی جذبہ ہوتا ہے۔
ان کے مطابق ایک دوسرے کو جان کر ایک دوسرے کو اپنانا ہی محبت ہوتی ہے اور ایک ساتھ ہر حوالے سے بہتر ہونا ہی اصل محبت کہلاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی باتوں پر بہت سارے رشتے ٹوٹتے دیکھے اور ایسے رشتے محض ایک دوسرے سے زیادہ توقعات رکھنے سے ہی ٹوٹ رہے ہیں۔
احسن خان کے مطابق محبت میں ایک دوسرے سے حد سے توقعات رکھنا بھی رشتوں کو کمزور کرنے کا سبب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہت سارے لڑکے بھی لڑکیوں سے حد سے زیادہ توقعات رکھتے ہیں، وہ ہمیشہ خوابوں میں دیکھی جانے والی لڑکی چاہتے ہیں اور توقعات پوری نہ ہونے پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سندھ کابینہ کی میئر کراچی کو مزید اختیارات دینے کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ کابینہ نے صوبے کے منتخب نمائندوں خصوصاً کراچی
نومبر
پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی عدالت میں آ گیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سات سال زیر التوا رہنے
جنوری
اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، حریت کانفرنس
?️ 4 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ
ستمبر
جہانگترین کے بیانات پر حکومت کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 7 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے
اپریل
صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں عدالتی قانون میں اصلاحات کے خلاف
جون
صیہونی وزیر نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اقوام متحدہ سے بھی برادشت نہ ہوا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے صیہونی حکومت کے داخلی
جون
امریکا کی حمایت حاصل کرنے کیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کی کوششوں میں تیزی
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) موجودہ سیاسی بحران کے دوران بھی پاکستان اور امریکا
مارچ
غزہ آپریشن میں اسرائیلی فوج کہاں تھی؟
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مختلف ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ایک رپورٹ
اکتوبر