?️
کراچی: (سچ خبریں) رواں سال رمضان میں ریلیز ہونے والے نئے ڈرامے ’فیملی بزنس‘ میں گلوکار عاصم اظہر پہلی بار مرکزی ادا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
ڈرامے کے ہدایت کار معروف میزبان و اداکار فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر نئے ڈرامے کا ٹریلر جاری کیا، ڈرامے میں عاصم اظہر کے علاوہ سینئر اداکار سیف حسن اور سلمیٰ حسن بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔
ڈرامے کی کہانی ایک فیملی کی ہے جو نیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش میں رہتا ہے۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ عاصم اظہر کے والد کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیف حسن ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں اور وہ مستقل میں اپنی فیملی کے مالی اخراجات کے بارے میں فکر مند ہیں۔
ٹریلر میں دکھایا گیا کہ عاصم اظہر ایک ٹیکنالوجی ایپ بنانا چاہتے ہیں جس کے ذریعے لوگ تازہ سبزی گھر بیٹھے آرڈر کرسکتے ہیں۔
علی اور باسط کے تحریر کردہ اس ڈرامے میں ماہ نور حیدر، بشریٰ حبیب اور حسین محسن بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گلوکار عاصم اظہر نے اس سے قبل ڈراما صنفِ آہن کی چند اقساط میں سجل علی کے ساتھ اداکاری کی تھی۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاصم اظہردو سال کے عرصے میں چوتھے گلوکار ہیں جو اداکاری کے میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔
ان سے قبل حدیقہ کیانی نے ’رقیب سے‘ ڈیبیو کیا جو بے حد مقبول ہوا جبکہ اذان سمیع ’عشقِ لا‘ اور عاطف اسلم ’سنگِ ماہ‘ میں ڈیبیو کیا جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
عاصم اظہر پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجواب گلوکار ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز یوٹیوب پر بطور گلوکار کیا, وہ کوک اسٹوڈیو 9 میں ریکارڈ کیے گئے اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہوئے, ان کے مشہور گانوں میں ’تو جو نہ ملا‘ ، ’حبیبی‘، ’تیرا وہ پیار‘، ’تیریاں‘ شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کا اسلامی انقلاب استکباری تسلط کو کمزور کرنے میں پیش پیش
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: خارجہ امور کے مصنف اور تجزیہ کار حسن ہردان نے
فروری
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد
نومبر
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کا امریکی فوجیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع پر ردعمل
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے ترجمان نے عراق سے امریکی فوجیوں
نومبر
یمن میں کون امن قائم نہیں ہونے دے رہا؟
?️ 28 جون 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے منگل
جون
بھارتی سرحد کے قریب چین کے فوجی ڈھانچے تشویشناک ہیں: امریکی جنرل
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: جنرل چارلس فلن نے بدھ کے روز کہا کہ ہند
جون
سعودی عرب کو روس کے ساتھ تعاون مہنگا پڑ سکتا ہے:بائیڈن
?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا کہ روس کے تعاون سے تیل کی
اکتوبر
ایک اپوزیشن جماعت کو ’مجرم‘ قرار دے کر شفاف انتخابات نہیں ہو سکتے، الہان عمر
?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر نے
فروری
وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے
?️ 26 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج متحدہ عرب امارات
نومبر