?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی، صلح نامے کے مطابق بیٹا باپ اور بیٹی ماں کے پاس رہے گی۔
کراچی فیملی کورٹ شرقی میں علیزے سلطان اور فیروز خان کے بچوں کی حوالگی سے متعلق سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان بچوں کے معاملے پر صلح ہوگئی، صلح نامہ کے بعد فیروز خان نے بچوں کی کسٹڈی اور علیزے سلطان نے بچوں کے اخراجات کی درخواستیں واپس لے لیں۔
عدالت نے درخواستیں واپس لینے پر سماعت نمٹادی، دونوں کے درمیان بچوں کے لئے شریک والدین کو پرنٹنگ طرز پر کسٹڈی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
صلح نامے کے مطابق بیٹا سلطان اپنے باپ فیروز خان کے پاس رہے گا جبکہ بیٹی اپنی ماں علیزے فاطمہ کے پاس رہے گی۔
اس کے علاوہ دونوں والدین بچوں کے ساتھ کسی وقت بھی فون، ویڈیو کال پر بات کر سکتے ہیں، خصوصی تہواروں پر دونوں والدین کو بچوں سے ملنے کی اجازت ہوگی۔
صلح نامے میں علیزے سلطان اور فیروز خان کے اتفاق سے فیصلہ کیا گیا کہ چھٹیوں پر بچے ملک یا ملک سے باہر جاسکتے ہیں لیکن دونوں والدین کے درمیان اتفاق رائے مشروط ہوگا۔
اس کےعلاوہ بیٹے سلطان کے اخراجات مکمل طور پر فیروز خان ادا کریں گے، جبکہ بچی کے لئے ہر ماہ تین تاریخ تک فیروز خان 75 ہزار علیزے کے اکائونٹ میں منتقل کرنا ہوں گے۔
بچی کی دی جانی والی رقم میں سالانہ 10 فیصد اضافہ ہوگا، بچی کے اسکول کی فیس ڈائریکٹ فیروز ادا کریں گے ایمرجنسی کی صورت میں بھی فیروز خان پابند ہوں گے کہ وہ ہسپتال کے اخراجات ادا کریں۔
صلح نامے کے مطابق بچوں کی ناسازی طبیعت کی صورت میں والدین ایک دوسرے کو آگاہ کریں گے، ایگریمنٹ پر کسی صورت میں نااتفاقی پر صلاح مشورہ کیا جائے اگر بات نہ بن سکے تو عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا، نوید قمر
?️ 29 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ
مارچ
ہیگ کورٹ کے فیصلے کا صیہونیوں میں خوف و ہراس
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابضین کے جرائم کے
جنوری
عمران خان کو سیاسی مخالف سمجھتے ہیں، دشمن نہیں، وزیر داخلہ
?️ 4 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے
نومبر
پنجاب حکومت نے لاہور ایمرجنسی بلاک بنانے کا اعلان
?️ 9 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت
ستمبر
لبنان میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت کے بارے میں ترکی کا نقطہ نظر
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی ترکی کے
ستمبر
چین کی نظر میں امریکہ کاغذی شیر
?️ 19 اپریل 2023سچ خبریں:نیشنل انٹرسٹ میگزین نے اپنے ایک تجزیے میں لکھا ہے کہ
اپریل
پاکستان کا بی جے پی کے ’اکھنڈ بھارت‘ نظریے پر اظہار تشویش
?️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان نے اکھنڈ بھارت کے نظریے پر شدید تشویش
جون
شامی تیل کا چور کون؟ شام کے وزیر پٹرولیم کا اہم انکشاف
?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے وزیر تیل و معدنی وسائل نے بتایا کہ امریکی
مارچ