?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں سیاحوں پر22 اپریل کو ہونے والے واقعے پر پاکستانی شوبز شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
فواد خان، ہانیہ عامر، ماورا حسین، فرحان سعید اور انورا خالد سمیت دیگر شوبز شخصیات نے پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کیں۔
فواد خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حملے کو گھناؤنی سازش بھی قرار دیا اور ساتھ ہی انہوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار افسوس تعزیت بھی کیا۔
فواد خان نے لکھا کہ انہیں پہلگام واقعے کا سن کر شدید دکھ ہوا اور وہ ہلاک ہونے والے ورثا کے لیے دعاگو ہیں۔
ان کی طرح ہانیہ عامر نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں واقعے پر اظہار افسوس کیا اور ہلاک ہوانے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
اداکارہ نے اسٹوری میں بھارتی میڈیا کی خبر بھی شیئر کی، جس میں بتایا گیا تھا کہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔
گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی پہلگام واقعے پر شدید اظہار افسوس کیا، واقعے میں انسانی جانوں کے ضیا پر بھی اظہار افسردگی کرتے ہوئے انہوں نے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کی۔
اداکارہ ماورا حسین نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعے کو گھناؤنی سازش قرار دیا اور لکھا کہ خدا ہلاک ہونے والے افراد کے ورثا کو صبر عطا کرے۔
گلوکارہ انورا خالد نے بھی پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک افراد کے ورثا سے ہمدردی اور تعزیت کی۔
دیگر شوبز، میوزک اور فیشن سے وابستہ شخصیات نے بھی پہلگام واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی حکومت کی 630ویں بٹالین کے دو کمانڈر موت
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کی فوج کے ترجمان نے آج منگل کی صبح
فروری
نیتن یاہو کا تشہیراتی پروپیگنڈہ بھی ناکام
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: جہاں اسرائیلی فوج غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے اہم
نومبر
میڈیکل رپورٹ میں تشدد چھپانے کی کوشش کی گئی
?️ 3 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی
نومبر
خطے میں چینی اثر و رسوخ کا خوف، امریکا نے متعدد ممالک سے رابطے برقرار کرنا شروع کردیئے
?️ 12 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے خطے میں چین کی بڑھتی عسکری اور
مارچ
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
سدیروت بنا بھوتوں کا شہر
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں
اکتوبر
ریسکیو ٹیم نے انسانی ہمدردی کی روشن مثال قائم کردی
?️ 18 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بارش
جولائی
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی منظوری دیدی گئی
?️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی
فروری