?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کے سفیر قرار دینے اور ان کا جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں کا بیان دینے پر تنقید کا سامنا ہے، مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کو جنگوں اور تنازعات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، ان کا کام لڑنا نہیں، وہ محبت کے سفیر ہوتے ہیں، ان کا کام امن اور محبت پھیلانا ہوتا ہے۔
عتیقہ اوڈھو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کے پس منظر میں بات کرتے ہوئے دونوں ممالک کے فنکاروں کو اپیل بھی کی تھی کہ وہ نفرت کے بجائے امن اور محبت پھیلائیں، ایک دوسرے کے خلاف بیانات نہ دیں۔
عتیقہ اوڈھو کی جانب سے فنکاروں کو محبت کا سفیر قرار دینے اور ان کا جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے کہ بیان دینے پر مشی خان اور رابعہ کلثوم سمیت دیگر شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
اداکارہ رابعہ کلثوم نے عتیقہ اوڈھو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ جو فنکار اپنے ملک کے لیے کھڑے نہیں ہو سکتے، دو الفاظ نہیں بول سکتے، ایسے افراد کے لیے ’سافٹ امیج‘ اور ’محبت کے سفیر‘ متبادل الفاظ ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ایسے افراد نہ جانے یہ بات کیوں بھول جاتے ہیں کہ جو طاقتور ہوتے ہیں یا جن کی بات سنی جا رہی ہوتی ہے، ان پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
رابعہ کلثوم نے مزید لکھا کہ ہم پاکستان کی وجہ سے حیثیت اور اہمیت رکھتے ہیں، اس لیے ہم پر ملک کے لیے بولنا فرض ہے، وطن سے محبت کرنا اور اس کی خاطر لڑنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ان کی طرح مشی خان نے بھی عتیقہ اوڈھو کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان سے سوال کیا کہ اگر جنگ کی حالت میں بھی فنکار وطن کے لیے نہیں بولیں گے تو پھر کب بولیں گے؟
انہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بیان کو بے وقوفی کی بات قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ اور کورونا کی وبا ایک جیسی نہیں، جنگ کے وقت ملک کے لیے بولنا ہم سب پر فرض ہے۔
مشی خان کا کہنا تھا کہ فنکار پاکستان میں رہتے ہیں، پاکستان سے کماتے ہیں لیکن وہ ملک کے لیے بول نہیں سکتے؟ یہ کہاں کی دلیل ہے؟
انہوں نے عتیقہ اوڈھو پر بھارت اور وہاں کے فنکاروں کی حمایت کا الزام بھی عائد کیا اور کہا کہ اس سے اچھا تھا کہ وہ خاموش رہتیں، کوئی بیان نہ دیتیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں اور جارحیت میں 40 پاکستانی شہید ہوئے اور کہا جا رہا ہے کہ فنکار محبت کے سفیر ہوتے ہیں، اگر وہ اب بھی ملک کے لیے بات نہیں کریں گے تو پھر کب کریں گے؟ انہیں کس وقت کہا جائے کہ وہ ملک کے لیے بات کریں۔
اداکاراؤں کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی عتیقہ اوڈھو کو فنکاروں کے محبت کے سفیر ہونے بیان پر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک پر مشکل وقت آنے پر وطن کے لیے لڑنا اور بولنا ہر کسی پر فرض اور قرض ہے۔
مشہور خبریں۔
تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز کو طلب کیا گیا
?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں: پیرس میں احتجاجی مظاہروں میں فرانسیسی حکومت کے تین مشیروں
ستمبر
پاکستان کی نئے میزائلوں اور ڈرونز کی رونمائی
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے پاکستان نے استنبول میں ترکی کی
اگست
انصاراللہ کا صیہونیوں کو غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر انتباہ
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے سکریٹری جنرل سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے
مارچ
جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں، سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں، آئینی بینچ
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر
مئی
اوچھے ہھتکنڈے میدان میں ناکامی کی علامت
?️ 3 نومبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر کا خیال ہے کہ جب
نومبر
پراسرار ڈرونز پروازوں کے باعث نیو یارک کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پروازوں میں رکاوٹ
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ مشکوک ڈرونز کی
دسمبر
حالیہ اور سابقہ انتخابات کے بارے میں جاوید لطیف کا اہم مطالبہ
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے مطالبہ کیا
جون
یوکرین بحران کا اصل آغاز کرنے والا امریکہ ہے: چین
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: ماسکو میں چین کے سفیر ژانگ ہنہوئی نے ڈونباس میں روس
اگست