فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انہیں ڈانس نہیں آتا، ایک طرح سے وہ اور ڈانس ایک دوسرے کے دشمن ہیں، اس لیے وہ کبھی فلموں میں ڈانس نہیں کریں گے۔

فواد خان نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ سمیت دیگر فلموں میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے، تاہم انہیں فلموں میں ڈانس کرتے نہیں دیکھا گیا۔

اب خبریں ہیں کہ ممکنہ طور پر وہ ’منی بیک گارنٹی‘ میں ڈانس بھی کرتے دکھائی دیں گے اور اسی حوالے سے انہوں نے حال ہی میں ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ سے بات کی اور بتایا کہ فلم میں ان کا کردار کس طرح کا ہوگا۔

فواد خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ ہی شاندار اداکاری کی اور دونوں بہترین شخصیات کے مالک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں شنیرا اکرم کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، وہ پہلے بھی غیر ملکی اداکاراؤں کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی کامیابی کے بعد ’منی بیک گارنٹی‘ کی کامیابی کی توقعات سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فواد خان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی نئی فلم بھی اچھی کمائی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں کہ سکتے کہ ’منی بیک گارنٹی‘ کمائی میں ’مولا جٹ‘ کو ٹکر دے گی، تاہم نئی فلم بھی پیسہ وصول ہے اور کسی کے پیسے ضائع نہیں جائیں گے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری اب آگے بڑھنا شروع ہوئی ہے اور اگر سینمائوں میں اچھی کمائی ہوگی اور فلمیں چلنے لگیں گی تو یقینی طور پر ملک میں زیادہ فلمیں بننا شروع ہوں گی۔

انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کا موازنہ دیگر ممالک کی فلم انڈسٹریز سے کرنے کو بے وقوفانہ خیال قرار دیا اور کہا کہ ایسا موازنہ کرنا ہی نہیں چاہئیے۔

اداکار نے بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مبہم جواب دیا اور کہا کہ وہ کیوں بتائیں کہ وہ کیا کرنے جا رہے ہیں؟

فلموں میں ڈانس کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے بھی کچھ فلموں میں تھوڑا سا ڈانس کیا ہے لیکن وہ فلموں میں نہیں ناچیں گے۔

انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ڈانس اور وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں، انہیں اچھا ڈانس نہیں آتا اور وہ فلموں کے لیے ڈانس نہیں کر سکتے لیکن اگلی بار کوشش کریں گے وہ ڈانس کی پریکٹس کرکے فلم کے سیٹ پر آئیں۔

خیال رہے کہ ’منی بیک گارنٹی‘ کو عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا، فیصل قریشی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں فواد خان، حنا دلپذیر، علی سفینہ، شایان خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید اور جان ریمبو شامل ہیں۔

منی بیک گارنٹی 7 افراد کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے، یہ فلم نہ صرف پاکستانیوں کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لوگوں سے متعلق ہے۔

فلم کی خاص بات یہ ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شہنیرا اکرم ڈیبیو دے رہے ہیں۔

فلم میں پختون کا کردار پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

مشہور خبریں۔

ہم نے عالمی فورم پر بھی بھارت سے بیانیہ کے لحاظ سے جنگ جیت لی۔ بلاول بھٹو زرداری

?️ 20 جون 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ہم

اسرائیل میں اسلحہ لائسنس کی درخواستوں میں تین گنا اضافہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک صہیونی میگزین نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی نوجوانوں کی

فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟

?️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران

میانمار میں 30 افراد کی جلی کٹی لاشیں برآمد

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:میانمار میں کچھ گاڑیوں کے اندر تیس افراد کی جلی ہوئی

بہاولپور: 8 سالہ بچی کے ریپ کا الزام ثابت، مجرم کو سزائے موت

?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)بہاولپور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 8سالہ بچی کے

اسرائیل کی شکست یقینی ہے: شیخ نعیم قاسم

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سیکرٹری

نواز شریف کا ’عمران خان کی مقبولیت‘ کا مقابلہ کرنے کیلئے متحرک ہونے کا فیصلہ

?️ 11 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سیاسی منظر نامے اور ملک میں جاری بحران کے

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے