?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کے امریکا سے علاج کروانے کے تمام انتظامات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں حکومت نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے اور وہ جلد امریکا روانہ ہوں۔ویزا جاری ہونے پر مرتضی وہاب نے امریکی قونصل خانے کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں عمر شریف کے ویزا کے اجرا سے متعلق بتایا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ عمر شریف کا ویزا جاری کردیا گیا، معاونت پر امریکی قونصل خانے کی ٹیم کے مشکور ہیں۔
قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ یہ بتاتے ہوئے خوشی ہوں کہ عمر شریف کے اہلخانہ کے ویزا انٹرویوز آج ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویزے کے اجرا کے لیے عمر شریف کی موجودگی سے استثنیٰ دینے پر امریکی قونصل خانے کے بہت مشکور ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آئیں ہم سب مل کر برصغیر کے بہترین کامیڈین میں شامل عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکا کے ویزے جاری کردیے گئے اب وہ جلد اپنے علاج کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔ڈاکٹر شہباز گل کے مطابق عمر شریف کے اہلخانہ نے اس عمل میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔معاون خصوصی کے مطابق وزیراعظم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف کو جلد صحتیاب کرے۔
گزشتہ روز حکومت سندھ نے کہا تھا کہ عمر شریف کے امریکا سے علاج کروانے کے تمام انتظامات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور اداکار آئندہ 24 سے 36 گھنٹے کے اندر روانہ ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ سندھ حکومت نے 14 ستمبر کو عمر شریف کے علاج کے لیے 4 کروڑ روپے کے فنڈز بھی جاری کیے تھے جبکہ وفاقی حکومت نے بتایا تھا کہ اداکار کو 16 ستمبر تک ویزا مل جائے گا۔


مشہور خبریں۔
ایلون مسک کے آنکھوں کے نیچے نیل کا راز ہوا فاش
?️ 8 جون 2025واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک، جو وائٹ ہاؤس میں
جون
امام خامنہ ای نے امریکی طلباء کی غیرت کو سراہا
?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: لبنان کی ویب سائٹ العہد نے امام خامنہ ای کی
مئی
پاکستان کی خوشحالی کیلئے نئی حکومت کیساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، آئی ایم ایف
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا
فروری
مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر
مارچ
متحدہ عرب امارات کی صیہونی کے لیے ایک اور خدمت
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعلقات کو مزید
مارچ
سعودی عرب دنیا میں ظلم کی علامت بن چکا ہے:نیویارک ٹائمز
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے انسانی حقوق کے حوالے سے سعودی
فروری
اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے
مارچ
صہیونی یونیورسٹیوں میں وسیع ہڑتال
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عبرانی یونیورسٹی،
مئی