ممبئی (سچ خبریں) بھارتی ٹیلی وژن کے معروف اداکار اور بگ باس 14 کے کنٹسٹنٹ علی گونے نے انتہا پسند ہندؤں کا تنہا سامنا کرنے والی طالبہ سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے’شیرنی‘ قرار دے دیا۔ انتہا پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے اُن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں علی گونے نے وہ ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں کس طرح ایک نوجوان خاتون طالبہ نے تنہا ڈھیر سارے انتہا پسند ہندؤں کا سامنا کیا۔انتہا پسند ہندو طالبہ کے حجاب کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن بہادر طالبہ نے اُن کو خود پر حاوی نہ ہونے دیا اور ’اللّہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے رہی۔
علی گونے نے انتہا پسندوں کا سامنا کرنیوالی طالبہ کو’شیرنی‘ قرار دیدیا۔علی گونے نے طالبہ کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہماری شیرنی ہے۔‘بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ ’ایک عورت کو یہ جھنڈ میں کُتے نہیں ڈرا سکتے۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو میں انتہا پسند ہندوؤں کا بہادری سے سامنا کرتی دکھائی دینے والی نہتی مسلم طالبہ مسکان ریاست کرناٹک کے علاقے مانڈیا کی پری یونیورسٹی کالج کی طالبہ ہے۔
یاد رہے کہ کرناٹک کی ہائی کورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت ہورہی ہے۔اس موقع پر کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔دوسری جانب بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں دو کالجز نے باحجاب طالبات کو داخلے سے روک دیا ہے۔