?️
کراچی (سچ خبریں)بلا گر عظیم خان نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ میری نجی زندگی کے بارے میں سوالات کرنا بند کر دیں، اور یہ اپیل انہوں نے مقبول ترین اداکارہ صبا قمر کی جانب سے شادی منسوخ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات سے تنگ آکر اپنے خصوصی پیغام میں صارفین سے کی ہے۔
اس ضمن میں عظیم خان نے ایک مرتبہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور اسٹوری میں صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کردیا۔عظیم خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں صارفین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری نجی زندگی کے بارے میں سوالات کرنا بند کریں۔اُنہوں نے لکھا کہ ’مہربانی کرکے اس واقعے کے بارے میں جاننے کے لیے مجھے فون کالز نہ کریں کیونکہ یہ میری نجی زندگی ہے۔
عظیم خان نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ واقعی اس مشکل وقت میں میری مدد کرنا چاہتے ہیں تو برائے مہربانی مجھے فون کالز اور میسجز نہ کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صبا قمر نے انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔
صبا قمر کی جانب سے اپنے مداحوں و فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری اور پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک اہم اعلان کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے ذاتی معاملات کی بنا پر انہوں نے عظیم خان سے اپنی شادی منسوخ کر دی ہے، اب ہم شادی نہیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ایک اور اہم بات واضح کرنا چاہتی ہیں کہ وہ آج تک اپنی زندگی میں کبھی عظیم خان سے نہیں ملی ہیں، اُن کا اور عظیم خان کا رابطہ صرف فون پر تھا۔خیال رہے کہ رہے کہ اداکارہ صبا قمر کی جانب سے عظیم خان سے شادی کی خبروں کی تصدیق کے بعد اُن کی ایک مداح نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے صبا قمر کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔
اس حوالے سے عظیم خان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنی ویڈیو میں الزامات لگانے والوں کو برساتی کیڑوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ قانون کی موجودگی کے باوجود بغیر کسی ثبوت کے انٹر نیٹ پر تماشا نہ لگائیں، اگر یہ الزامات سچ ہیں تو میرے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں تا کہ میں اس کا جواب دے سکوں۔عظیم خان کے اس ویڈیو پیغام پر صبا قمر کی جانب سے اُن پر بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ’مجھے تُم پر بھروسہ ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
?️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
ترکی میں امریکی سفیر کی طلبی
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے انقرہ میں واشنگٹن کے سفارت خانے
مئی
بھارتی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کے ذریعے کشمیر کے زمینی حقائق ہرگز تبدیل نہیں کرسکتی، حریت کانفرنس
?️ 6 مارچ 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مارچ
کل جماعتی حریت کانفرنس کا غلام محمد بھلہ شہید کو خراج عقیدت
?️ 15 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے ممتاز حریت رہنما غلام
فروری
صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملک کی داخلی وخارجی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 15 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل
اکتوبر
یورپ کو برآمدات 13 فیصد اضافے سے 1.3 ارب ڈالر تک جاپہنچیں
?️ 14 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2026 کی پہلے دو ماہ میں
ستمبر
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل
?️ 21 جنوری 2023سرگودھا: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے
جنوری