?️
کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و اہلکاروں کی کہانی پر مبنی ڈراما سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کرنے کی تصدیق کر دی وہ اس ڈارامے میں اپنا کردار ادا کرنے کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھیں گےانہوں نے یہ بات ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ماڈل میرب علی کے اس ڈرامے کا حصہ بننے کے بعد سے یہ خبریں گردش کررہی تھی کہ عاصم اظہر بھی اس ڈرامے میں اداکاری کریں گے۔کچھ سوشل میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر شاید میرب علی کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
اب گلوکار عاصم اظہر نے تصدیق کردی ہے کہ وہ اس ڈرامے سے اداکاری میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ سم تھنگ ہاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم اظہر نے کہا کہ میں ڈراما ’صنفِ آہن ’ کا حصہ ہوں۔
عاصم اظہر نے کہا کہ اداکاری ایک بہت محنتی کام ہے، ایک عظیم شخص نے کہا تھا کہ کیمرا کے سامنے پرفارم کرنا اداکاری کے بارے میں سب سے کم چیز ہے بات باقی چیزوں کی ہے جیسا کہ صبر، ریہرسلز اور لڑائیاں وغیرہ۔انہوں نے کہا کہ میں خود کو کبھی بھی اداکار نہیں مان سکتا کیونکہ یہ ایک بہت مختلف چیز ہے۔
عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ ڈرامے میں ان کی اداکاری سے متعلق سوشل میڈیا پر سنسنی پھیل چکی ہے اور کچھ تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ میں کس کے ساتھ نظر آؤں گا۔ڈرامے میں اپنے کردار سے متعلق سوال پر عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ میں نہیں بتاسکتا، پروڈیوسر خفا ہوجائیں گی۔


مشہور خبریں۔
اسحٰق ڈار کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات کا فیصلہ محفوظ، 21 اکتوبر کو سنایا جائے گا
?️ 17 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر
اکتوبر
گزشتہ 72 گھنٹوں میں صیہونی حکومت کے 41 ہتھیار تباہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:قسام بٹالینز کے ترجمان ابو عبیدہ نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں
دسمبر
اسد عمر، اسد قیصر کی جہانگیر ترین گروپ سے روابط کی تردید
?️ 5 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اسد عمر
جون
آئی ایم ایف کے ساتھ مثبت مذاکرات رہے، کوئی بڑی رکاوٹ نظر نہیں آرہی، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 10 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
امریکہ کا یوکرین کو بھی دھوکہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی
ستمبر
غزہ جنگ بندی کی راہ میں نیتن یاہو کا نیا پتھر؛ یہودی اربیل کون ہے؟
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ واللا نے اسرائیلی حکام کا
جنوری
سری لنکا میں خوراک کی شدید قلت
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:سری لنکا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مالی بحران
مئی
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر